خبریں/تبصرے


طالبان حکومت: وزیر اعظم سمیت 14 وزرا دہشت گردوں کی عالمی بلیک لسٹ میں شامل ہیں

طالبان کی جانب سے اعلان کردہ عبوری حکومت کے وزیر اعظم سمیت کم از کم 14 اراکین اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کیلئے مرتب کردہ بلیک لسٹ میں شامل ہیں، وزیر داخلہ امریکہ کی مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں اور انکے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی جیل گونتاناموبے سے ایک امریکی فوجی اہلکار کی طالبان کی قید سے رہائی کے بدلے میں رہائی پانے والے 5 طالبان رہنما بھی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔

پاکستان نواز ہیں نہ الحاق پاکستان کے حامی: جماعت اسلامی جے کے

جماعت اسلامی کے انہی جرائم کی وجہ سے آج بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں بھارتی ریاست جبر سے نجات کی تحریک نہ صرف مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہو گئی بلکہ ویلی کشمیر کے کل 6 اضلاع میں سے اڑھائی اضلاع سے بھی کم علاقے تک محدود ہو کر رہ گئی۔

زیارت دھرنے کا 12 واں دن، ایف سی کو بے دخل کرنے کا مطالبہ

احتجاجی دھرنا کمیٹی کے مطالبات مانگی ڈیم لیویز شہدا سانحہ سمیت زیات اور ہرنائی میں رونما ہونے والے تمام دہشتگردانہ اور دیگر واقعات کی اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے، ضلع زیارت کے ڈپٹی کمشنراور ایف سی کیپٹن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی سے ایف سی کو بیدخل کیا جائے اور ایف سی کو اپنے قلعوں تک محدود کیا جائے ان تمام مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔