یاد رہے کہ اپریل میں دی گئی پیش کش میں کام کے طریقوں میں تبدیلیوں کا ایک سلسلہ اور تنخواہ کا معاہدہ شامل تھا، جس میں 2022کیلئے4فیصد اضافہ اور 2023کیلئے مزید4فیصد اضافہ شامل تھا۔ 2021میں ٹرین ڈرائیوروں کی اوسط تنخواہ سالانہ 59ہزار189پاؤنٹ سالانہ تھی۔
خبریں/تبصرے
24 نومبر کو لاہور میں طلبہ یکجہتی مارچ ہو گا
٭طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کی جائے اور ملکی سطح پر فی الفور الیکشن کروائے جائیں۔
٭اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جنسی ہراسگی کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں۔ ہر کیمپس میں انسداد جنسی ہراسگی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور ان میں طلبہ، بالخصوص طالبات کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
٭ریاست ہر سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کو یقینی بنائے۔
پٹرول پر ٹیکس: حکومت نے گزشتہ سال کی نسبت 367 فیصد زائد رقم جمع کی
’ٹربیون‘ کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے جائزہ مذاکرات کے دوران حکومت نے آئی ایم ایف کو 869ارب روپے کے پٹرولیم لیوی کے سالانہ ہدف میں مزید50ارب روپے اضافہ کرنے کی یقین دہانی کروا ہے۔ دوسرے نان ٹیکس ریونیو ذرائع سے ہونے والے ریونیو نقصان کی تلافی کیلئے یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی دوسری قسط کیلئے 4 بڑے اداروں کی نجکاری پر اتفاق
سی اے ڈی ٹی ایم کی رپورٹ کے مطابق 700ملین ڈالر کی دوسری قسط کے پہلے جائزے کے اختتام پر پاکستان نے 4مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ان 4ریاستی فرموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ شامل ہیں۔
آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ معاہدے کے مطابق203سرکاری کمپنیوں کو وزارتوں سے ہٹا کر وزارت خزانہ کے ماتحت رکھا جائے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے اس پیکج کی پہلی قسط کی وصولی کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سمیت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی دیگر شرائط پر بھی عمل درآمد کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ بجلی، گیس،تیل اور اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔
فراموش سیلاب متاثرین کی بحالی کا وعدہ پورا کیا جائے: پاکستان کسان رابطہ کمیٹی
ہماری کوششوں سے کوپ 27 مصر میں Loss and damageکا معاہدہ منظور ہوا،جس کے بعد جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں امیر ممالک نے 10ارب ڈالر کی امدا د کا وعدہ کیا۔ 9جنوری 2023ء کے اس اجلاس میں پاکستان نے 8ارب ڈالر کی اپیل کی تھی مگر وعدے 10ارب ڈالر کے ہوئے۔ یہ رقم دینے کاطریقہ کار آج تک طے نہیں ہوا ہے۔ ہم آج یہ مطالبہ کرنے آئے ہیں کہ امیر ممالک پاکستان کو فوری طورپر دس ارب ڈالر دینے کا وعدہ پورا کریں اور پاکستانی حکومت کو کہتے ہیں کہ وہ اس رقم کو قرضوں کی ادائیگی کرنے کی بجائے سندھ اور بلوچستان کے بے گھر افراد کی فوری مدد کے لیے استعمال کرے یہ امداد 5لاکھ فی گھر سے بڑھا کر 20لاکھ روپے فی گھر کی جائے۔
آسٹریلیا: مظاہرین اسرائیل کیلئے ہتھیار لے جانیوالے ٹرکوں کے سامنے لیٹ گئے
آسٹریلیا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کے خلاف بندرگاہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے آسٹریلیا کی ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے ہتھیاروں کی خفیہ تجارت کی وضاحت کرنے کی اپیل کی ہے۔
جنوبی ایشیا کو دنیا کی بدترین پانی کی قلت کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے پیرکو کہا کہ جنوبی ایشیا میں زیادہ بچے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پانی کی شدید قلت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے زیادہ بدتر ہو گئی ہے۔
امریکی ارب پتی اسرائیل نواز میڈیا مہم چلانے میں مصروف
گوگل کے سابق سی ای او، ڈیل کے سی ای او اور فنانسر سمیت 50 سے زیادہ افراد کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار بل ایکمین جیسے کچھ سرمایہ کار ایسے بھی ہیں، جنہوں نے کھلے عام دھمکی دی ہے کہ وہ فلسطین کے حامی طلبہ کو بلیک لسٹ کر دینگے۔ ایکمین نے ٹویٹر پر لکھا کہ وہ اور دیگر کاروبار ایگزیکٹوز چاہتے ہیں کہ آئیوی لیگ کی یونیورسٹیاں ان طلبہ کے ناموں کا انکشاف کریں، جو غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے کھلے خطوط پر دستخط کرنے والی تنظیموں کا حصہ ہیں۔
امریکی صحافیوں کا احتجاج، نیویارک ٹائمز کو نیویارک کرائمز قرار دے دیا
”یہ دیکھنا ناقابل یقین ہے کہ سینکڑوں مصنفین اور صحافیوں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ کیونکہ یہ ہمیں بتا رہا ہے کہ صحافتی بددیانتی، جنگی جرائم سے انکار اور فلسطینیوں کی زندگیوں کے ساتھ کم تر سلوک کرنا اور فلسطینیوں کی مزاحمت کو شیطانی قرار دیکر بدنام کرنا، غیر انسانی بنانا اب مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ اگر ہم سچے ہونے جا رہے ہیں اور اگر ہم اس پیشے کے اصولوں کے ساتھ وفادار رہنا چاہتے ہیں تو ہم اپنے پیشہ کو کہتے ہیں۔“
سوڈان: آر ایس ایف نے دارفور میں 1300 افراد کو ہلاک کر دیا
کئی دہائیوں سے سوڈان کی مرکزی حکومت نے دارفور میں غیر عرب کسانوں اور عرب چراگاہوں کو نظر انداز کیا۔ سابق صدر عمر البشیر نے بھی تقسیم اور حکومت کی حکمت عملی کے تحت قبائل کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر کے کشیدگی کو بڑھاوا دیا۔ 2003میں انہوں نے عرب قبائلی ملیشیا کو مسلح کیا اور انہیں زیادہ تر غیر عرب بغاوت کو کچلنے کا کام سونپا گیا۔ اس بغاوت کا آغاز دارفور کی معاشی اور سیاسی پسماندگی کے خلاف مظاہروں سے ہوا تھا۔