خبریں/تبصرے


فلسطین کے حق میں تقریریں ’بی بی سی‘ نے سنسر کر دیں

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز(بافٹا) کے دوران ایوارڈ جیتنے والی ہدایت کار ایلیڈ منرو نے اپنی تقریر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ تاہم برطانوی سرکاری نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ(بی بی سی) پر الزام ہے کہ انہوں نے فلسطین کے حق میں ہونے والی تقریر کو کوریج کا حصہ نہیں بنایا۔

امریکہ: بچوں کی خوراک میں زرعی کیڑے مار ادویات کی باقیات کا انکشاف

’ٹیلی سور‘ کے مطابق ورکنگ گروپ نے کہا کہ امریکہ میں تقریباً38فیصد روایتی یا غیر نامیاتی بچوں کے کھانے میں زہریلی کیڑے مار ادویات پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 58روایتی بچوں کے کھانوں میں سے 22میں کم از کم ایک کیڑے مار دوا کی باقیات کا پتہ چلا ہے۔

گلوبلائزیشن اور میڈیا سامراج: مدیر جدوجہد سودرتورن یونیورسٹی میں 5 دسمبر کو مقالہ پیش کریں گے

یہ مقالہ ’گلوبلائزیشن کے عہد میں میڈیا سامراج: ہندوستان،پاکستان کا مقدمہ‘ کے موضوع پر ہے۔ اس سیمینار کا اہتمام سودرتورن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز نے کیا ہے۔ یہ سیمینار سالانہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز کرتا ہے۔

جموں کشمیر کے 32، جی بی کے 26 افراد شیڈول فور میں، ایک خاتون بھی شامل

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے قانون1997کے مطابق اگر کوئی خفیہ ادارہ کسی فرد کے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق سے متعلق حکومت کو رپورٹ کرے تو اس شخص کو ایک فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، جسے شیڈول فور کہا جاتا ہے۔

فلسطینیوں سے یکجہتی پر 2 اداکاراؤں کو فلموں سے نکال دیا گیا

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر امریکہ میں 2 اداکاراؤں کو فلموں سے نکال دیا گیا ہے۔ اداکارہ میلیسا بیریرا کوفلسطینی عوامی کی حمایت اور اسرائیل مخالف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر اسکریم فلم کے اگلے سیکوئل سے نکال دیا گیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ یہودیت دشمن ہیں۔

یادش بخیر: ’افغانستان پاکستان کے درمیان پاسپورٹ ختم کر دینگے‘

”آپ امریکی چاہتے ہیں کہ ہم فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کریں۔ آپ کی مدد کرنے کی وجہ سے ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم افغانستان میں اپنی پسند کی حکومت بنائیں۔ ہم نے فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر خطرہ مول لیا ہے، اور ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے کہ یہ (افغانستان)بھارتی اور روسی اثرورسوخ کا حامل اور ہماری زمین پر دعوے کرنے والا ہو، جیسا پہلے تھا۔ یہ ایک حقیقی اسلامی ریاست، ایک حقیقی اسلامی کنفیڈریشن ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کے بیچ پاسپورٹ نہیں ہوگا۔ یہ پان اسلامک (اسلامی ریاستوں کا اتحاد)احیاء کا حصہ ہوگا۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ ایک دن سوویت یونین میں مسلمانوں پر فتح حاصل کرے گا۔“

لاہور: پی ایس سی کے زیر اہتمام طلبہ یکجہتی مارچ

پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے زیر اہتمام گزشتہ روز24 نومبر بروز جمعہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے پنجاب اسمبلی تک طلبہ یکجہتی مارچ منعقد کیاگیا۔مارچ میں لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبا و طالبات، اساتذہ، اور سیاسی و سماجی تحریکوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ طلبہ یونین کی بحالی، تعلیم کی نجکاری کا خاتمہ، کیمپس پر ہراسگی کمیٹیوں کے قیام، طلبہ اسیران کی بازیابی اور کیمپس پر صاف پانی اور دیگر سہولیات مارچ کے بنیادی مطالبات تھے۔فلسطین سے اظہار یکجہتی بھی مارچ کا بنیادی نکتہ تھا۔

امریکہ فوجی بجٹ چھپاتا ہے، اصل اخراجا ت 1.5 ٹریلین ڈالر

معروف مارکسسٹ امریکی جریدے ’منتھلی ریویو‘ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکہ کے حقیقی فوجی اخراجات 1ہزار537ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ امریکی بجٹ یا آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ(او ایم بی) کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی دفاعی اخراجات765.8ارب ڈالر تھے۔ سٹاک ہولم میں کام کرنے والے تحقیقاتی ادارے SIPRIکا تخمینہ 876ارب ڈالر اور نیٹو کا تخمینہ 821ارب ڈالر اخراجات کا تھا۔

لاہور: ٹریڈ یونینوں اور سول سوسائٹی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

مظاہرین نے اپنے مطالبات میں متحد ہو کر فلسطین میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اور اسرائیلی نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ان کی اجتماعی آواز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جواب میں فلسطینی عوام کی آزادی اور انصاف کی بھی وکالت کی۔

ٹیکس انصاف کا فوری مطالبہ: غریبوں پر نہیں، امیروں پر ٹیکس لگائیں

پاکستان کو کارپوریشنز کی جانب سے ٹیکس کے غلط استعمال کی صورت میں 93.3 ملین امریکی ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ ملک کے شہریوں کی غیر ملکی دولت 3.4 بلین امریکی ڈالر ہے اور یہ جی ڈی پی کا 1.1٪ ہے۔ آف شور دولت کی شکل میں ٹیکس آمدنی کا نقصان 33.6 ملین امریکی ڈالر ہے۔