’اے پی‘ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ تاخیر کا شکار ہوئی، ہسپتالوں میں عملہ کم اور ہوٹلوں کے کمرے گندے ہی رہے۔ ہڑتال کے مرکزی منتظمین اور ٹریڈ یونینوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ بامعاوضہ اور بلامعاوضہ کام سے انکار کریں۔ ملک کی تقریباً 90فیصد ورکرز کا تعلق یونین سے ہے۔
خبریں/تبصرے
ارنسٹ مینڈل اور لیویو میتان کی صد سالہ کانفرنس آج شروع ہو گی
پاکستان سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور حقوق خلق پارٹی کے صدر فاروق طارق اس کانفرنس میں ان پرسن شرکت کرینگے۔ اس کانفرنس میں آن لائن شریک ہونے کیلئے ویب سائٹ پر دیئے گئے لنک کے ذریعے سے رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔
پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی ملک بدری روکی جائے: آن لائن پٹیشن دائر
پاکستان میں افغانوں کی جدوجہد کو نسلی اور مذہبی اقلیتوں، سیاسی اختلاف، بے گھر پاکستانیوں، خواتین اور دیگر پرتوں کی جدوجہد سے جوڑا جانا چاہیے۔ پاکستان میں افغانوں کی جدوجہد دنیا بھر کے افغانوں کے ساتھ دنیا بھر کے مظلوم لوگوں، مہاجرین اور تارکین وطن کی جدوجہد سے بھی جڑی ہوئی ہے۔
قابل تجدید توانائی کیلئے 10 ٹریلین ڈالر کی ضرورت، کشیدگی معیشت کیلئے خطرہ ہے، ورلڈ بینک
ورلڈ بینک کے سربراہ اجے بنگا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کی وجہ سے بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اس وقت عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، لیکن اس کے علاوہ دیگر خطرات بھی درپیش ہیں۔
ایشیا پیسیفک: کچی آبادیوں میں 65 کروڑ لوگ رہائش پذیر
ایشیا پیسیفک خطے میں قائم کچی آبادیوں میں سب سے زیادہ 65کروڑ لوگ رہائش پذیر ہیں، جو انتہائی کمزور اور پسماندہ ہیں۔ اس خطے میں آبادی کی تعداد میں بھی غیر معمولی شرح سے اضافہ جاری ہے۔ شہروں کی آبادی2050تک بڑھ کر 3ارب 40کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے، یہ آبادی اس وقت اڑھائی ارب نفوس پر مشتمل ہے۔
24 ارب ڈالر کی چین اسرائیل تجارت: مسئلہ فلسطین میں عرب نہیں، ارب اہم
واضح رہے کہ اسرائیل پہلی اور واحد غیر کمیونسٹ ریاست تھی، جس نے 1950میں قیام کے ایک سال بعد عوامی جمہوریہ چین کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔ تاہم سرد جنگ کے عروج کے ساتھ ہی سفارتکاری کے امکانات کم ہو گئے اور چین نے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ سیاسی اور فوجی تعلقات کو مضبوط کیا۔ 1955میں چین نے عرب مندوبین سے فلسطینی کاز کی حمایت کا وعدہ کیا تھا۔ 1960کی دہائی کے وسط میں الفتح اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن(پی ایل او) کے رہنماؤں نے چین کا دورہ بھی کیا۔ اس وقت چین نے فلسطینیوں کو فوجی تربیت کی پیشکش بھی کی۔
نجکاری کیخلاف جنگ میں اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے: حقوق خلق پارٹی
حقوق خلق پارٹی کے صدر فاروق طارق، جنرل سیکرٹری عمار علی جان، جنرل سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار صباحت رضوی، حیدر بٹ اور بابا لطیف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس دعوی کو ہم رد کرتے ہیں کہ سرکاری سکولوں کی نج کاری کی تمام تر خبریں حقا ئق کے منافی اور بے بنیاد ہیں۔
لاہور: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
الاحرار ہسپتال پر بمباری بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ خطے میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے غیر متناسب اور اندھا دھند استعمال کی دل دہلا دینے والی یاد دہانی ہے۔ اس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے حقوق اور زندگیوں کے تحفظ اور تشدد اور مصائب کو ختم کرنے کے لئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
لاہور: خوراک کے عالمی دن کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے منافع پر مبنی زرعی ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے ساتھ خوراک کے حق کا تحفظ کیا جائے اور اس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ مظاہرین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ زرعی زمینوں کی تجارت اور کسانوں کو ان کی زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنا بند کرے۔
جموں کشمیر: شدید بارش اور سرد موسم میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزاروں طلبہ نے احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ مظفرآباد، پونچھ اور میرپور ڈویژن کے تمام ضلعی اور تحصیل صدر مقامات سمیت چھوٹے بڑے بازاروں میں احتجاجی ریلیاں اور پروگرامات منعقد کئے گئے۔ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پاکستان کے بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اورکراچی میں بھی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے۔