1۔ طلبہ یونین کوبحال کرتے ہوئے ملک بھر میں یونین الیکشن کا شیڈول فوری جاری کیا جائے۔
2۔ تمام تعلیمی اداروں میں اینٹی ہراسانی کمیٹیوں کا قیام اور اس میں جمہوری انداز سے منتخب طلبہ بالخصوص طالبات کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
3۔ طلبہ کی شمولیت کے ساتھ ایک آزاد کمیشن بنایا جائے، جو پچھلے چند سال میں تعلیمی اداروں میں ہونے والے ہراسانی کے واقعات کی تحقیقات کرے اور ان رپورٹس کو پبلک کیا جائے۔
خبریں/تبصرے
پاکستان فشر فوک فورم کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کے جنرل سیکرٹری سعید بلوچ نے کہا کہ آج پورے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہزاروں ماحولیاتی کارکن متحرک ہو رہے ہیں، اور ایشیائی حکومتوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے زمانے میں پائیدار، خوراک کے نظام کی تعمیر کریں جو سب کے لیے مناسب اور سستی خوراک کو یقینی بنائے۔
ایچ آر سی پی کا 26 ویں ترمیم کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار
چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ ترامیم پہلے کے مسودوں میں تجویز کردہ ترامیم کے مقابلے میں معتدل ہیں۔ تاہم ایچ آر سی پی کو اب بھی خدشہ ہے کہ اس ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوگی۔ سب سے پہلے، آئینی بنچز کے قیام اور ان کی تشکیل کے طریقہ کار پر سنگین تحفظات ہیں، کیونکہ عملی طور پر یہ خدشہ ہے کہ ان بنچز کی ساکھ براہ راست سیاسی دباؤ کے زیر اثر آ سکتی ہے۔
چشتیاں میں کسان احتجاج: کم از کم امدادی قیمت فراہم کرنے کا مطالبہ
پاکستان میں ہونے والے احتجاج کی قیادت پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور ایشین پیپلز موومنٹ آن ڈیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ (اے پی ایم ڈی ڈی) نے کی اور یہ احتجاج اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے ورلڈ فوڈ سکیورٹی کے سالانہ پلینری سیشن کے پہلے روز منعقد کیا گیا، جہاں حکومتیں عالمی غذائی تحفظ کے بارے میں پالیسی سفارشات پر تبادلہ خیال اور توثیق کریں گی۔
1 ارب 10 کروڑ افراد شدید غربت میں مبتلا، نصف تعداد بچوں کی
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مقابلے میں بھارت میں سب سے زیادہ افراد شدید غربت میں زندگی گزار رہے ہیں،جس کی ایک ارب 40 کروڑ آبادی میں سے 23 کروڑ 40 لاکھ افراد شدید غربت کا شکار ہیں۔اس کے بعد پاکستان، ایتھوپیا، نائیجیریا اور جمہوریہ کانگو میں بالترتیت دنیا بھر کے شدید غربت میں مبتلا ایک ارب 10 کروڑ افراد کی نصف تعداد پائی جاتی ہے۔
حکومت کے عجلت میں آئینی ترامیم لانے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے عوامی حقوق کا اظہار تشویش
جے اے سی کے اراکین کی رائے ہے کہ پارلیمنٹ میں اور سول سوسائٹی کے درمیان مناسب بحث کے بغیر آئین میں ترمیم کرنے کی کوئی بھی کوشش جمہوری عمل، انسانی حقوق، آئینی آزادی اور پارلیمنٹ کی خودمختاری کے ساتھ ساتھ عدلیہ کی آزادی پر بھی منفی اثر ڈالے گی۔ جے اے سی کے اراکین کی رائے ہے کہ مرکز میں اتحادیوں کی طرف سے ترامیم کو متعارف کرانے کے لیے جس عجلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ اس عمل کو مشکوک بناتا ہے۔
طلبہ کا احتجاج جاری: راولپنڈی میں 23 طالبات سمیت 190 طلبہ کے خلاف مقدمہ درج
لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ملک بھر میں طلباء و طالبات کا احتجاج جاری رہے۔ راولپنڈی میں سکستھ روڈ کے قریب نجی کالج کے مظاہرین طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، جبکہ طلبہ کے پتھراؤ سے کالجز کے شیشے اور گیٹ ٹوٹ گئے۔
’پشتون قومی جرگہ‘ میں مبینہ شرکت کرنے والے 500 سرکاری ملازمین کو نوٹس جاری
’مشرق ٹی وی‘ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیم پی ٹی ایم کی تقریبات میں شرکت پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی تھی۔ حکومت کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر صوبائی اور وفاقی محکموں کے 500سے زائد ملازمین کو نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
عالمی سرکاری قرض تاریخ میں پہلی بار 100 ٹریلین ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا کا مجموعی سرکاری قرض پہلی 100ٹریلین ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ ہے اور اس کی رفتار پیش گوئیوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ سکتی ہے، کیونکہ سیاسی جذبات اضافی اخراجات کے حق میں ہیں اور سست شرح نمو قرض لینے کی ضرورت اور اخراجات کو بڑھا دیتی ہے۔
سول سوسائٹی تنظیموں کا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی تباہ کن پالیسیوں کو روکنے کا مطالبہ
50 سے زائد ممالک کی سول سوسائٹی تنظیمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ان اداروں کی سالانہ میٹنگز کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئیں۔ انہوں نے آئی ایف آئیز کے خلاف عالمی دنوں کے آغاز کے ساتھ ہی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی 80ویں سالگرہ کو ”آٹھ دہائیاں قرضوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی“ اور”جنوبی ممالک کے لیے ناخوشگوار“ قرار دیا۔