خبریں/تبصرے


میانمار: فوجی جنتا کی شہریوں پر فضائی بمباری، 30 بچوں سمیت 100 سے زائد ہلاک

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق فوجی جنتا نے 2021ء میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے مزاحمت کو کچلنے کیلئے فضائی حملوں کا زیادہ استعمال کیا ہے۔ یہ حملے اکثر اپوزیشن کے زیر انتظام سکولوں اور کلینکوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

قحط کے خطرے سے دوچار افغانستان کیلئے 800 ملین ڈالر کی فوری ضرورت

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے ایک بیان کے مطابق آنے والے تین مہینوں کیلئے خلاء کو پورا کرنے کیلئے 717.4 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ یہ 2023ء کیلئے انسانی ہمدردی کے رد عمل میں 4.38 ارب ڈالر کے مجموعی فنڈنگ گیپ کا حصہ ہے۔

گرین ایریا والے ریستوران پر خاندان اور خواتین داخل نہیں ہو سکیں گے: طالبان

طالبان کی طرف سے اگست 2021ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عائد پابندیوں میں یہ تازہ ترین حکم ہے۔ اس سے قبل وہ چھٹی جماعت سے آگے لڑکیوں کی تعلیم اور یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔ خواتین کو زیادہ تر ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے اور ان کے پارکوں اور جم وغیرہ جیسی عوامی جگہوں میں جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

عالمی معیشت میں سست روی، 50 سال کی کم ترین سطح کا انتباہ

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہارڈ لینڈنگ کا امکان ہے، جس میں بڑھتی ہوئی شرح سود ترقی کو اس قدر کمزور کر دیتی ہے کہ کساد بازاری کا باعث بن سکتی ہے۔ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں خاص طور پر اس کیفیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

دیکھتے ہیں کہ ان چراغوں میں اجالے کہاں تک ہیں

تعلیم کے نام پر حکمران طبقہ طلباء کے ذہنوں میں رجعتی نصاب اور منفی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی گلی سڑی شخصیت پرستی، انا پرستی اور مقابلہ بازی کی نفسیاتی ہجمنی کے جھنڈے گاڑھنے اور رجعتی ثقافت اور غلاظت سے کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی نیم پیٹی بورژوا رویوں اور خیالاتوں کو غریب عوام اور طلباء کے ذہنوں پر تھوپتا ہے تاکہ غریب عوام اور طلباء اپنے حقیقی مسائل اور معاملات زندگی کا سچا علم و ادراک اور پختہ احساس و شعور حاصل نہ کریں۔ جب طلباء کو یقیناً سچا علم و ادراک اور پختہ احساس و شعور حاصل ہو گیا تو پھر نہ رہے گا یہ تعفن، گھٹن اور حبث زدہ نظام، نہ رہے گی یہ بحران زدہ ریاست، نہ رہیں گے یہ مظلوم و محکوم انسانوں کے زخموں اور تکلیفوں کو نیلام کرنے والے۔ محکوم انسانوں کا خون نچوڑنے والوں کو محنت کش عوام اور طلباء جلا کر بھسم کر دیں گے۔

ایران: بے پردہ خواتین کی شناخت کیلئے عوامی مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا اعلان

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایرانی حکام بے پردہ خواتین کی شناخت اور سزا دینے کیلئے عوامی مقامات اور راستوں پر کیمرے نصب کر رہے ہیں۔ پولیس نے لازمی لباس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر لگام لگانے کی اس نئی کوشش کا اعلان کر دیا ہے۔’الجزیرہ‘ کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بے پردہ خواتین کی شناخت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج کے بارے میں انتباہی ٹیکسٹ پیغامات موصول ہونگے۔

بھارت میں حکومت مخالف خبروں کو روکنے کیلئے آئی ٹی قوانین میں ترمیم

بھارتی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ جعلی، غلط یا گمراہ کن معلومات کی شناخت کیلئے فیکٹ چیک یونٹ تقرر کرے گی، تاہم ایڈیٹرز گلڈ یونٹ کے گورننگ میکنزم، جعلی خبروں کے تعین میں اس کے وسیع اختیارات اور ایسے معاملات میں اپیل کرنے کے حق پر سوال اٹھاتا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ سب کچھ قدرتی انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے اور سنسرشپ کے مترادف ہے۔‘

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو جولین اسانج سے ملنے کی اجازت سے انکار

صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کو برطانیہ کی جیل میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے ملنے کیلئے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 4 سالوں کے دوران جولین اسانج سے کسی این جی او کوملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔