خبریں/تبصرے


یومیہ 12 ہزار ٹن تیل کی سمگلنگ، مقامی ریفائنریز کی پیداوار میں 75 فیصد کمی

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی کمی کی وجہ سے حکومت نے جان بوجھ کر سمگلنگ پر کنٹرول کمزور کیا ہے، جس کے باعث پاکستان کی مارکیٹ میں سمگلنگ کے تیل کی فراوانی ہے، جس کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی ریفائنری پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) کو بند ہونے کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

ایتھوپیا میں خشک سالی سے جانوروں کی ہلاکتیں، 100 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک

حکومتی اہلکار کے مطابق ایک گاؤں میں 70 سے زائد مویشی فاقہ کشی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ’الجزیرہ‘ کے مطابق پڑوسی افریقہ ملکوں صومالیہ اور کینیا کی طرح جنوبی ایتھوپیا بھی کئی دہائیوں سے ہارن آف افریقہ کی بدترین خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے۔ مسلسل پانچ بارشوں کے موسم بغیر بارشوں کے گزر چکے ہیں۔ امدادی ایجنسیوں کی جانب سے انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید مدد کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر مالی بد دیانتی کے مقدمے کا آغاز ہو گیا!

سابق صدر نے، جو آئندہ صدارتی انتخابا ت کی مہم شروع کر رہے ہیں، الزامات سے انکار کرتے ہوئے انہیں سیاسی پروپیگنڈہ کا حصہ قرار دیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق سابق صدر پر کاروباری گوشواروں میں غلط بیانی کے 34 الزامات لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کو بظاہر ”قانونی خدمات“ کے عوض ایک بھاری رقم اداکی جو دراصل ایک پورن ماڈل کو ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات پر خامو ش رہنے پردی گئی تھی۔ مائیکل کوہن کو سابق صدر نے وکلا کی ٹیم سے نکال دیا تھاجو اب وعدہ معاف گواہ کے طورپران کے خلاف ثبوت فراہم کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا: 3 ماہ کے دوران عسکری حملوں میں 125 پولیس اہلکار مارے گئے

مارچ 2023ء میں پولیس کی جانب سے 7 مقدمات درج کئے گئے، جن میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کے بعد جنوری میں پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے فروری اور مارچ میں ہونے والے حملوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

نیتن یاہو کے آمرانہ فیصلوں کے خلاف اسرائیلی محنت کشوں کی مزاحمت

نیتن یاہو کی موجودہ حکومت کو اسرائیلی تاریخ کی سب سے رجعتی حکومت کہا جا رہا ہے، جس میں نیتن یاہو اسرائیل کی رجعتی جماعتوں کے ساتھ اتحاد سے وزیراعظم بنے ہیں۔ 2009ء سے اب تک نیتن یاہو ڈیڑھ سال وزیر اعظم کی کرسی سے الگ رہے ہیں۔ 12 جون 2021ء کو 12 سال بعد وہ وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے گئے تھے۔

برطانیہ: 98 فیصد اساتذہ کے حکومتی پیشکش کے خلاف ووٹ، ہڑتالوں کا شیڈول جاری

ہڑتالوں کی اس لہر نے مہینوں سے برطانیہ میں نظام زندگی کو درہم برہم کر رکھ اہے۔ سرکاری شعبے کے کارکنان بشمول ڈاکٹر، ٹرین اور بس ڈرائیور، ہوائی اڈے کے سامان کے ہینڈلرز، سرحدی افسران اور پوسٹل ورکرز مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 10.4 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لاہور: صاف پانی کیلئے سینکڑوں مظاہرین کا دھرنا، ڈی سی آفس کا گھیراؤ

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں گندہ اور سیوریج کا ملا ہوا پانی آتا ہے۔ گندے پانی کی وجہ سے بچے بوڑھے جوان بہت سی بیماریوں کا شکار ہیں۔ محمد آباد مست اقبال روڈ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں صاف تو دور، پانی آتا ہی نہیں۔ کنٹونمنٹ کی جانب سے صرف ایک یا دو گھنٹے پانی دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچے روزے کی حالت میں دور سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔

کینیڈا سے امریکہ جاتے ہوئے 2 بچوں سمیت 8 تارکین وطن ہلاک

پولیس کے مطابق اب تک پانی سے کل 8 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے تارکین وطن کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، ایک رومانیہ کی نسل سے تعلق رکھتا تھا اوردوسرا ہندوستانی نسل سے تعلق رکھتا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک تین سال سے کم عمر کا بچہ بھی شامل تھا۔

فرانس میں احتجاجی تحریک کسی بڑے تحرک کا باعث ہو سکتی ہے

تاہم جس دن بل پاس کیا گیا، اس دن بھی 7 ہزار سے 12 ہزار کے درمیان کی ایک ریلی کی گئی جسکی کوئی کال نہیں دی گئی تھی۔ اس احتجاج میں 200 سے زائد لوگ گرفتار ہوئے۔ اگلے دن 17 مارچ کو بھی ایک احتجاج کیا گیا، جس میں بنیادی نعرہ تھا ”امیر پر ٹیکس لگاؤ۔“ 18 مارچ کو پیرس میں احتجاج پر پابندی لگا دی گئی، تاہم اس دن بھی احتجاج ہوئے، جن میں 169 سے زائد لوگ گرفتار کیے گئے۔ اسکے بعد لگاتار روزانہ کی بنیاد پر احتجاج ہو رہے ہیں۔ 28 مارچ کو ایک بڑا احتجاج ہوا، جس میں سی این این کے مطابق 740000 مظاہرین نے 240 سے زائد مقامات پر احتجاج کیا، جبکہ ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین جنرل کنفیڈریشن آف لیبر کے مطابق یہ تعداد 2 ملین سے زائد تھی۔