خبریں/تبصرے


سمندر میں ڈوبتے تارکین وطن کی زندگیاں بچانے پر 10 ہزار یورو جرمانہ

اٹلی کے حکام نے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے والے ایک امدادی جہاز کو حراست میں لے کر جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ اقدام پارلیمنٹ کی جانب سے تارکین وطن کے خیراتی جہازوں کیلئے ضابطہ اخلاق قائم کرنے کیلئے ایک حکومتی حکم نامے کی منظوری کے فوری بعد اٹھایا گیا ہے۔

جموں کشمیر: ٹریڈ یونین رہنما کی ملازمت سے معطلی کے خلاف احتجاج

پیپلز ریولوشنری فرنٹ (پی آر ایف) اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی) کی طرف سے طارق چغتائی کی ملازمت سے معطلی کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملازمت پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگراحتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔

نابلس میں اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا

اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز اب نابلس شہر میں کام کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کی۔ عینی شاہدین نے بیان کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فورسز گھروں میں موجود لوگوں پر گولیاں چلا رہی تھیں۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس طرح کام کر رہا ہے کیونکہ اس کا جوابدہ نہیں ٹھہرایا جا رہا ہے اور فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

تحریک انصاف کے دور کا پنجاب: پولیس مقابلوں میں 612 افراد مارے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب میں چار سالہ حکومت کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کے دور میں پولیس مقابلوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مودی حکومت: جھوٹی تاریخ پڑھائیں گے، حقیقی تاریخ سامنے نہیں آنے دینگے

بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی حکومت جہاں جموں کشمیر سمیت برصغیر کی جھوٹی اور من گھڑت تاریخ کو مرتب کرنے اور مشتہر کرنے کیلئے ریاستی طاقت کا استعمال کر رہی ہے، وہیں حقیقی تاریخ سے متعلق دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ بن کر کھڑی ہے۔