خبریں/تبصرے


گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے: تنویر الیاس کے سٹاف کے مابین میڈیا وار جاری

وزیر اعظم تنویر الیاس کی متنازعہ حرکتوں کی وجہ سے بھاری رقوم اور اشتہارات دینے کے باوجود میڈیا میں کہیں نا کہیں متنازعہ خبریں منظر عام پر آتی رہیں، جس کا تمام تر غصہ میڈیا ٹیم پر نکلتا رہا۔

تنویر الیاس نے سوال پوچھنے پر صحافی کو بھارتی ایجنٹ قرار دیا، فون پر گالیاں دیں

وزیر اعظم تنویر الیاس نے سوال کا جواب دینے کی بجائے حیدر شیرازی کو کہا کہ ’تو را کولوں کنے پیسے لے کے آیا ایں پتر‘ (تم را سے کتنے پیسے لے کر آئے ہو)۔ صحافی نے وزیر اعظم سے استفسار کیا تاہم وہ مزید بات کئے بغیر وہاں سے چلے گئے۔

’اللہ میاں تھلے آ‘: 6 ماہ بعد بھی سیلاب متاثرین ریاستی مدد کے منتظر

’گارڈین‘ کی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں سیلاب کا پانی وسیع رقبے پر کھڑا ہے۔ کم از کم 1.5 ملین ہیکٹر (4 ملین ایکڑ) زرعی اراضی تباہ ہوگئی، جس سے 15 ملین افراد کو خوراک کی کمی ہوئی اور 30 ارب ڈالر سے 35 ارب ڈالر کے درمیان مالی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا۔ بین الاقوامی بینکوں اور ڈونرز نے ملک کی تعمیر نو میں مدد کیلئے 9 ارب ڈالر سے زائد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

فیض امن میلہ کی تشہیر کیلئے لاہور میں بگھی مارچ، شہریوں کو شرکت کی دعوت

دو گھوڑوں سے چلنے والی اس بگھی کو فیض میلہ کے تشہیری پوسٹرز اور فلیکس سے سجایا گیا تھا۔ فیض امن میلہ کمیٹی کے ممبران اور ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات فاروق طارق، سیدہ دیپ، طاہرہ حبیب جالب، سارا جالب، سیمسن سلامت، خالد بٹ، نازلی جاوید، رفعت مقصود، حسنین جمیل فریدی و دیگر نے پریس کلب لاہور سے براستہ گوالمنڈی صفا نوالہ چوک تک بگھی مارچ کیا۔ شہریوں نے بھرپور انداز میں بگھی مارچ کا استقبال کیا۔

راولپنڈی میں کارکنان گرفتار: مقبول بٹ شہید ہو کر بھی ریاستی اعصاب پر سوار

نیشنل پریس کلب راولپنڈی کیمپس آفس کے باہرسے قوم پرست طلبہ تنظیم کے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے یہ کارکنان پریس کلب کے باہر شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد کرنا چاہتے تھے۔

7 واں فیض فیسٹیول 17 تا 19 فروری، فیض امن میلہ 12 فروری کوہو گا

میلے میں ریڈیکل کتابوں کے سٹال بھی لگائے جائیں گے اور میلے کے شرکاء سے بشریٰ گوہر، احمد رافع عالم، ڈاکٹر عمار علی جان، امتیاز عالم، فاروق طارق، خورشید احمد، ڈاکٹر اشرف نظامی، سلیمہ ہاشمی سمیت دیگر خطاب کرینگے۔

ایران: تحریک کی حمایت اور پھانسیوں کیخلاف آن لائن پٹیشن، قارئین سے دستخط کی اپیل

ایران میں ’عورت، زندگی، آزادی‘ کے نعرے پر ابھرنے والی انقلابی تحریک کی حمایت کرنے اور حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے طور پر مظاہرین کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کرنے کیلئے ایک آن لائن پٹیشن دائر کی گئی ہے، جو دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں ہے اور تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

’ہمارا جسم تمہاری مرضی‘: 40 فیصد پاکستانی خواتین کو جسمانی یا جذباتی تشدد کا سامنا

شرکا کو قانونی فریم ورک کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جیسا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے بنائے گئے تین قوانین بشمول پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016ء، گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ ایکٹ سندھ 2013ء اور گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ ایکٹ بلوچستان 2014ء، جبکہ گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) ایکٹ 2020ء زیر التوا ہے۔

ملیحہ لودھی، عابدہ حسین نے جنرل مشرف کو مارشل لا لگانے کیلئے اکسایا

انہوں نے مشرف سے ایک ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کا کہنا تھا کہ جب وہ آرمی چیف تھے تو بہت سارے سیاستدان انہیں کہتے تھے کہ آپ ’کو‘ کر دیں۔ ان سیاستدانوں میں مسلم لیگ ن کے لوگ بھی شامل تھے۔