خبریں/تبصرے


ایران نے 2024ء میں 901 افراد کو پھانسی دی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ترجمان لزتھروسل نے کہا کہ ایک کیس میں ایک عورت کو اس کے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ ایسا اس خاتون نے اس وقت کیا جب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادہ کرنے سے اپنے شوہر کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔

توہین مذہب کے الزامات کا مبینہ کاروبار، 400 افراد کے خلاف مقدمات درج ہو چکے: وکلا کا دعویٰ

دارالحکومت اسلام آباد میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار افراد کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکلاء ایمان مزاری عثمان وڑائچ اور رانا عبدالحمید نے دعویٰ کیا کہ ’بلاسفیمی گروپ‘ اب تک 400افراد کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج کروا کر انہیں جیلوں میں بھیج چکا ہے۔ ان میں سے 5افراد کو جیلوں میں تشدد کے ذریعے ہلاک کیا جا چکا ہے۔

مہاجرین کا بحران: یورپی سمندر اجتماعی قبروں میں تبدیل

گزشتہ12مہینوں میں کم از کم 10ہزار457افراد غیر قانونی سمندری راستوں سے سپین کی سرزمین تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔ یہ تعداد2023کے مقابلے میں 58فیصد زیادہ ہے۔ وسطی بحیرہ روم میں سپانسر شدہ کریک ڈاؤن اور مالی میں جنگ نے دسیوں ہزار لوگوں کو بحر اوقیانوس کے دشوار گزار راستوں پر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر مجبور کیا۔

جی سی یونیورسٹی: 2 طالبعلموں کو امتحان دینے سے روک دیا گیا، کیمپس داخلے پر پابندی

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور نے دو طالبعلموں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے ان کے کیمپس داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ ماہ18دسمبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن سے متعلق طالبعلموں کو مطلع بھی نہیں کیاگیا، جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز سالانہ امتحان کا پیپر بھی نہیں دے سکے۔ یونیورسٹی کیمپس کے مین گیٹ پر دونوں طالبعلموں کی تصاویر اورنوٹیفکیشن چسپاں کر کے محافظوں کو یہ احکامات دیئے گئے تھے کہ انہیں کیمپس میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

4 کمپنیاں 68 ارب ڈالر کی ’فروزن پوٹیٹو‘ مارکیٹ کا 97 فیصد کنٹرول کرتی ہیں

عدم اعتماد کے مقدمات سے پتہ چلتا ہے کہ کئی دہائیوں کے استحکام کے بعد اب صرف چار فرمیں 68 ارب ڈالر کی فروزن آلو کی مارکیٹ کا کم از کم 97 فیصد کنٹرول کرتی ہیں۔ یہ چار کمپنیاں ایک ہی تجارتی انجمنوں میں حصہ لیتی ہیں اور خفیہ کاروباری معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے تیسرے فریق ڈیٹا اینالیٹکس پلیٹ فارم ’پوٹیٹو ٹریک‘ کا استعمال کرتی ہیں۔ قانونی چارہ جوئی کرنے والوں کا الزام ہے کہ فرموں کی ملی بھگت نے فرنچ فرائز اور ہیش براؤنز کو ریکارڈ بلند قیمتوں تک پہنچا دیا ہے۔

وفاقی حکومت کے قرضے 70 ہزار 366 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ جولائی سے نومبر2024کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار452ارب روپے، جبکہ نومبر کے ایک مہینے میں ایک ہزار252ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

بھارت: مالی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے پر 33 سالہ صحافی قتل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک 33سالہ صحافی مکیش چندراکر کو سڑک کے تعمیراتی منصوبے میں مبینہ طو رپر کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے پر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کی لاش ریاست کے بیجا پور شہر میں 3جنوری کو ایک سیپٹک ٹینک میں پائی گئی۔

ہنزہ: لوڈ شیڈنگ کے خلاف 6 روز سے دھرنا جاری، پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا 6روز سے جاری ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دھرنا کمیٹی نے خواتین اور بچوں کو بھی دھرنے میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان تعطیل: جدوجہد کا اگلا شمارہ 7 جنوری کو شائع ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) معزز قارئین! ’روزنامہ جدوجہد‘ کے ادارتی بورڈ کی جانب سے ہم آپ کیلئے ایک پر مسرت نئے سال کی خواہشات کے ساتھ آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی جاری رکھی، جس کا نتیجہ ہے کہ ’جدوجہد‘ کا نام ملک کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے۔
گزشتہ 5 سال کی طرح، امسال بھی ہم تقریباً 2 ہفتے کی سالانہ تعطیل کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس تعطیل کا مقصد ایک طرف ہمارے کل وقتی عملے کو چھٹیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے، تو دوسری جانب اگلے سال کی منصوبہ بندی، ویب سائٹ کی ڈویلپمنٹ وغیرہ شامل ہوتی ہے۔
ہمارا اگلا شمارہ 07 جنوری کو شائع ہو گا۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کے تعاون سے ’جدوجہد‘ نئے سال میں سوشلزم کی مزید توانا آواز بن کر اپنا سفر جاری رکھے گا۔