رپورٹ کے وقت لاہور کی ہوا کے معیار کا انڈیکس 303پوائنٹس کی حد تک خطرناک تھا۔ اے کیو آئی یو ایس 438تھا، جبکہ محفوظ سانس لینے کیلئے اے کیو آئی یو ایس کا کم از کم 50ہونا ضروری ہوتا ہے۔
خبریں/تبصرے
یوکرینی صدر کی مزید امداد کی مانگ پر بائیڈن خفا ہو گئے
رپورٹ کے مطابق سخت الفاظ کا تبادلہ مبینہ طور پر15جون کو اس وقت ہوا جب بائیڈن نے زیلنسکی کو یہ خبر نشر کرنے کیلئے فون کیا کہ انہوں نے ملک کیلئے دفاعی اور انسانی بنیادوں پر ایک ارب ڈالر کی امداد حاصل کی ہے۔
افغانستان: حجاب کیخلاف احتجاج کرتی طالبات پر طالبان کا تشدد
ذرائع کے مطابق طالبان انٹیلی جنس نے بدخشاں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بھی لڑکیوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے، جو فیض آباد شہر میں طالبان مردہ باد کے نعرے لگا رہی تھیں۔
طالبان کے ہاتھوں قتل ہونیوالی طالبات کی قبروں پر لائبریری قائم
’حال ہی میں کابل میں قتل ہونے والی یہ ہزارہ لڑکیاں کتابوں سے محبت کرتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے اب ان کی قبروں کے پاس ایک چھوٹی لائبریری بنائی ہے۔ دہشت گردوں نے انہیں مار ڈالا، لیکن وہ جلد یا بدیر اپنے قاتلوں پر فتح حاصل کر لیں گی۔ طالبان اور ان کے ساتھیوں کو اس کا علم ہونا چاہیے۔‘
برازیل میں سوشلزم کی لہر: لولا ڈی سلوا صدارتی انتخابات میں فاتح
لولا نے اپنی ابتدائی صنعتی زندگی میں ہی یہ سیکھا کہ جو کچھ بھی مالکان چاہتے ہیں، اس کے ساتھ چلنے سے کوئی بھی شخص بگاڑ سے نہیں بچ سکتا۔ کوئی بھی مالک مزدور طبقے کی آواز کے طور پر کسی مزدور کا احترام نہیں کر سکتا۔
قائد اعظم یونیورسٹی کیمپس کو دو لخت کرنے کا منصوبہ
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی اراضی پر قبضے اور کیمپس کو دو حصوں میں تقسیم کر کے درمیان سے ایک بائی پاس روڈ تعمیر کئے جانے کے منصوبہ کے حوالے سے ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے ایک ویڈیو انٹرویو میں تفصیلات بتائی ہیں۔
سعودی عرب یوکرین کو 400 ملین ڈالر جبکہ افغانستان کو محض 11 ملین ڈالر امداد دے گا
دیگر امیر مسلم ملکوں جیسے متحدہ عرب امارات، قطر اورترقی کی بھی افغانستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل کے جواب میں یا تو غیر حاضر ہیں یا پر عطیہ دہندگان میں کافی پیچھے ہیں۔
راولپنڈی: کاروانِ انقلاب طلبہ کنونشن بعنوان ’طلبہ تحریک اور انقلابی سیاست‘ کا انعقاد
طلبہ یونین پر عائد پابندی کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور فوری الیکشن شیڈول جاری کیا جائے۔فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ فیس ایک سال تک معاف کی جائے۔تعلیم کی نجکاری کا عمل بند کیا جائے اور تعلیم کے بجٹ میں 10گنا اضافہ کیا جائے۔ہر ادارے میں طلبہ کی نمائندگی پر مبنی خصوصی جنسی ہراسانی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ طالبات کے جبری ہاسٹل کرفیو کا خاتمہ کیا جائے اور طالبات کے مخصوص گراؤنڈ مہیا کیے جائیں۔ریاست ہر نوجوان کو روزگار دے یا 20ہزار روپے ماہانہ بیروزگاری الاؤنس دیا جائے۔منتخب ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو فوری رہا کیا جائے۔علم ادب پبلشر کے فہیم لالہ بلوچ پر قائم بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ کیا جائیاور فوری رہا کیا جائے۔
معروف مارکسی دانشور مائیک ڈیوس وفات پا گئے
مائیک ڈیوس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ان چند مارکس وادیوں میں سے تھے، جنہوں نے سوویت یونین کے ٹوٹنے اور دیوار برلن کے گرنے کے بعد مایوس ہونے کی بجائے نظریات پر نہ صرف قائم رہے بلکہ انہوں نے محنت کش طبقے کی نجات کے نظریات کے علم کو مسلسل بلند کئے رکھا۔
پورے میکسیکو میں ہم جنس شادیاں قانونی
میکسیکو کی شمال مشرقی سرحدی ریاست تمولیپاس کی کانگریس کی جانب سے ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دینے کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔