خبریں/تبصرے


علی وزیر کیخلاف پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن میں ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی

”علی وزیر کے سر پر ایک تلوار لٹک رہی ہے، نہ ان کے خلاف مقدمات کا کوئی فیصلہ ہو رہا ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کچھ تعین کر پایا ہے“۔ انکا کہنا تھا”ایک ایم این اے نے علی وزیر کو نااہل قرار دلوانے کیلئے پاکستان کے مہنگے ترین وکیل کو مقرر کیا ہے لیکن وہ ایک کمزور پوزیشن لیکر الیکشن کمیشن آئے لیکن ایک بڑا نام ہونے کی وجہ سے مسلسل چوتھی بار ایک اور تاریخ سماعت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ عدالتیں علی وزیر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر رہی ہیں لیکن الیکشن کمیشن سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ انہیں الزامات کی بنیاد پر ہی نااہل قرار دے۔“

چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اُٹھا کے چلے: علی وزیر

آج تک ملک میں محکوم قومیں، طلبہ، مزدور اور کِسان، خواتین، اور زیر عتاب مذاہب کے لوگ اپنے حقوق اور امن کے لئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ نہ تعلیم وعلاج،نہ روزگار اورنہ رہائش کا حق،اورنہ صنعت سازی۔جنگ اور شورش زدہ زدوہ علاقوں کے غربت زدہ محنت کش کے جوان گلف میں غلامی پر مجبور ہیں۔

ووڈا ’ان‘ کا آدمی ہے، اسکے بارے ’انہی‘ سے پوچھو: خان کا دوست کو جواب

کالم کے مطابق جب خان کے ایک قریبی ساتھی اور رازدان نے فیصل ووڈا بارے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل ووڈا کی وجہ سے پارٹی کا بدعنوانی بارے بیانیہ متاثر ہو رہا ہے تو خان کا جواب تھا:ووڈا ’ان‘کا آدمی ہے، اسکے بارے’ انہی‘سے پوچھو۔

چین، ملیشیا، انڈونیشیا سے آزاد تجارت: 40 ارب کا ٹیکس خسارہ

”ٹیکس مراعات کے گلوبل تجزیہ کے مطابق ٹیکس مراعات کے فوائد انتہائی کم ہوتے ہیں کیونکہ لابنگ اور بدعنوانی کی وجہ سے یہ ٹیکس مراعات حاصل کی جاتی ہیں۔ معاشی حکمت عملی کی بجائے یہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر یہ فیصلے کئے جاتے ہیں۔“

پراگریسیو انٹرنیشنل نے علی وزیر کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

”ہم پاکستانی حکام سے علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ علی وزیر پاکستان میں ایک ممبر پارلیمنٹ ہیں جنہیں 6 ماہ قبل معاشرے سے عسکریت پسندی کے خاتمے اور ملک میں آئین کی حکمرانی قائم کرنے کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اختلاف رائے رکھنا جرم نہیں ہے۔“