خبریں/تبصرے


مزدوروں کا قاتل نظام

1886ء کے بعد 134 سالوں کے بعد موجودہ عہد کی سائنسی ترقی، آلات پیداوار میں جدت اور ذرائع پیداوار کی ترقی جس نہج پر پہنچ چکی ہے، ایک منصوبہ بند معیشت کے ذریعے ممکن ہے کہ مزدوروں کے اوقات کار کو نہ صرف کم سے کم کیا جائے، کام کی شدت اور بوجھ کو کم جائے بلکہ بیروزگاری کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

جاوید ہاشمی کی تعمیرات کو بلڈوز کرنا بزدلانہ انتقامی کارروائی ہے، عمار علی جان

مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین اور انسانی حقوق کے رہنماؤں نے اس آپریشن کو گزشتہ ہفتے جاوید ہاشمی کی جانب سے کی جانیوالی پریس کانفرنس کے رد عمل میں انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

عید مبارک اور اعلان تعطیل: اگلا شمارہ 17 مئی کو شائع ہو گا

قارئین جدوجہد!

آپ کی مسلسل حوصلہ افزائی اور حمایت کا شکریہ۔ امید ہے ’روزنامہ جدوجہد‘ کی تعمیر میں آپ ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے۔ ہماری بھی بھرپور کوشش ہے کہ ہم ’روزنامہ جدوجہد‘کو سوشلسٹ، فیمن اسٹ اور ماحول دوست نظریات کے ساتھ ساتھ ایسی معلومات اور خبروں کا بہترین پلیٹ فارم بنا دیں جنہیں مین سٹریم میڈیا میں طبقاتی تعصب کی وجہ سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

اس عہد کے ساتھ ہماری جانب سے آپ سب کو عید مبارک۔

یروشلم، غزہ پر نئے اسرائیلی حملوں کیخلاف کل حقوق خلق موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ ہو گا

لاہور (پریس ریلیز) حقوق خلق موومنٹ نے اپنے ایک آن لائن تنظیمی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ کل (12 مئی) غزہ اور یروشلم میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے خلاف لبرٹی چوک لاہور میں ساڑھے چار بجے سہ پہر احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔