خبریں/تبصرے


30 اضلاع میں مظاہرے: گندم سکینڈل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

٭ کسانوں سے گندم کی خریداری فوری شروع کی جائے۔
٭گندم سکینڈل میں ملوث افرادکو گرفتار کیا جائے۔
٭ نجی شعبے کو اناج درآمد کرنے کی اجازت دینے والی پالیسی کا خاتمہ کیا جائے۔
٭ گندم اور تمام فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت مقرر کی جائے۔
٭ حکومت کسانوں کی پیداوار کی منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے منڈی کو ریگولیٹ کرے۔
٭ آئی ایم ایف کی نو لبرل اور کسان مخالف پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
٭ گندم سکینڈل کا نشانہ بننے والے کسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔
٭ چھوٹے کسانوں سے قرضوں پر سود لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

گندم سکینڈل میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، آج کسان احتجاج کرینگے

آج 21 مئی کو لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان، مردان اور وہاڑی سمیت ملک بھر کے 30 اضلاع میں کسان احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے حکومت کو 21 مئی تک مطالبات منظور کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔ مگر حکومت ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں اور گندم نہ خریدنے کے مختلف بہانے گھڑے جا رہے ہیں۔

منگل 21 مئی کو ملک بھر میں کسان مظاہرے کریں گے

21 مئی کو لاھور، کوئٹہ، حیدرآباد، ملتان، وہاڑی، پشاور سمیت ملک بھر کے تیس اضلاع میں کسان مظاہرے کریں گے۔ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے حکومت کو 21 مئی تک مطالبات منظور کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔ مگر حکومت ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں اور گندم نہ خریدنے کے مختلف بہانے گھڑے جا رھے ہیں۔
پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل فاروق طارق نے ملک بھر میں کسان تنظیموں کے لاھور میں 9 مئی کو اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ اگر مطالبات پر عمل نہ ہوا تو ملک گیر مظاہرے کریں گے۔ منگل کو پاکستان کسان کمیٹی سے منسلک تیس کسان تنظیمیں مظاہروں کا اھتمام کر رھی ہیں۔

لاہورمیں پی ایس سی کے زیر اہتمام فلسطین یکجہتی کانفرنس کا انعقاد

بدھ کے روز پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کی جانب سے ایچ آر سی پی لاہور میں فلسطین یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں طلبہ اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ایچ کے پی کے صدر فاروق طارق، پروفیسر تیمور رحمن، عورت مارچ آرگنائزر لینا غنی، ایڈووکیٹ اسد جمال، طالب علم رہنما سارہ علی، سابقہ طالب علم رہنما علی بہرام گاندھی اور پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کے نائب صدر حماد ملک نے اظہار خیال کیا۔

لاہورمیں جموں کشمیر کی عوامی حقوق تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

منگل کے روز لاہورپریس کلب کے سامنے لاہور میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی قیادت میں جموں کشمیر میں جاری عوامی حقوق کی تحریک سے یکجہتی میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں کشمیری طلبہ کے علاوہ پاکستانی طلبہ اور کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج میں تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اور رینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے کشمیریوں پر سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی مذمت کی گئی۔

مذاکرات ناکام: ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ دھیرکوٹ پہنچ گیا، آج مظفر آباد روانگی ہو گی

لانگ مارچ کے قافلوں کو روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، درخت کاٹ کر سڑکوں پر پھینکے گئے اور اس کے علاوہ پہاڑیاں کاٹ کر بھی سڑکوں پر پھینکی گئی تھیں۔ تاہم مظاہرین رکاوٹیں ہٹاتے آگے بڑھتے رہے۔ متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ 60سے زائد پولیس اہلکاران اور سینکڑوں مظاہرین زخمی ہوئے۔ ایک پولیس سب انسپکٹر کی ہلاکت بھی ہوئی۔
مظاہرین 11مئی کو ہی پونچھ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ 12مئی کو پونچھ ڈویژن کے قافلوں سمیت ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلے راولاکوٹ شہر میں داخل ہوئے۔ یہ قافلے اب دھیرکوٹ میں پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مظاہرین منگلا ڈیم کی پیداواری لاگت پر ٹیکس فری بجلی کی فراہمی، آٹے کے نرخ گلگت بلتستان کے برابر کرنے اور حکمران اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جموں کشمیر: ریاستی تشدد کیخلاف ریاست گیر لاک ڈاؤن اور جھڑپیں، لانگ مارچ آج شروع ہو گا

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری تحریک کے سلسلہ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جمعہ کے روز ریاست گیر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ ہزاروں افراد نے مختلف شہروں میں سڑکوں پر احتجاجی مارچ کیا اور آج 11مئی سے بہر صورت لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جموں کشمیر: تحریک کیخلاف ریاست کا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، لاک ڈاؤن شروع

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں حکومت نے دارالحکومت مظفرآبادکی جانب لانگ مارچ کی کال کو ناکام بنانے کیلئے درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاریوں کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج 10مئی سے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

ملک بھر کی کسان تنظیموں کا 21 مئی کو احتجاج کرنے کا اعلان

پاکستان میں گندم سکینڈل پر ملک بھر کی کسان تنظیوں کا اجلاس 9 مئی کو لاہور میں ہوا جس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سمیت ملک کے تمام حصوں سے کسانوں نے شرکت کی اورمطالبہ کیا کہ گندم سکینڈل میں ملوث بیورکریٹوں، امپورٹرز اور سابق کیئر ٹیکر وزیر اعظم انوار الحق کو فوری گرفتار کیا جائے۔

عوامی احتجاج میں شرکت پر سرکاری معلم نوکری سے برطرف، ٹیچر آرگنائزیشن کی احتجاج کی دھمکی

ناظم اعلیٰ تعلیمات ایلیمنٹری اینڈ سیکرٹری ایجوکیشن مردانہ نے ایک حکم کے تحت سرکاری معلم کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق صہیب عارف ایلمنٹری مدرس بوائز مڈل سکول نامنوٹہ ضلع پونچھ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود عوامی مظاہروں میں شریک ہو کر حکومت مخالف تقاریر کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف مشتعل کرنے کا مرتکب پایا گیا ہے۔ یہ اقدام گورنمنٹ سرونٹس کنڈیکٹ اور ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کی خلاف ورزی ہے۔ حکم نامہ میں لکھا گیا ہے کہ دستاویز مواد کے ملاحظہ کے بعد عیاں ہوتا ہے کہ ملازم مذکور کی جانب سے مس کنڈکٹ اور بدعملی کا ارتکاب کیا گیا ہے، جس کیلئے مزید کسی انکوائری کی ضرورت نہ ہے۔ لہٰذا صہیب عارف کو ریموول فراہم سروس کی سزا عائد کی جاتی ہے۔