فلسطین کے حامی مظاہرین نے جمعرات کو صدارتی انتخابی مہم کی تاریخ کے سب سے بڑے ون نائٹ فنڈ ریزر میں خلل ڈالا ہے۔ نیویارک سٹی کے ریڈیو سٹی میوزک ہال میں ہونے والے اس پروگرام میں متعدد مشہور شخصیات شامل تھیں اور صدر بائیڈن نے سابق صدور باراک اوباما اور بال کلنٹن کے ہمراہ ری الیکشن مہم کیلئے 25ملیین ڈالر کا ریکارڈ فنڈ اکٹھا کیا۔
