1980ء کے بعد اداکاروں کی پہلی بڑی ہڑتال کے میں یونین کے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد ممبران حصہ لے رہے ہیں۔ 1960ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اداکار اور سکرین رائٹرز ایک ہی وقت میں ہڑتال پر ہیں۔ رائٹرز گلڈ آف امریکہ کے زیر اہتمام مئی کے اوائل سے احتجاج اور ہڑتال جاری ہے۔
خبریں/تبصرے
وبائی امراض، آب و ہوا اور یوکرین جنگ نے عالمی بھوک میں ڈرامائی اضافہ کیا
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ وبائی امراض، آب و ہوا اور یوکرین جنگ نے عالمی بھوک میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اقوام متحدہ نے اس ہفتے غذائیت سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پتہ چلا ہے کہ وبائی امراض، موسم کے شدید جھٹکوں اور یوکرین میں جنگ نے پوری دنیا میں خوراک کے عدم تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
حکام کا اندازہ ہے کہ دنیا نے 2019ء کے مقابلے میں 2022ء میں بھوک کا سامنا کرنے والے 100 ملین سے زائد افرا دکو دیکھا۔
پشاور اور کراچی میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں
لاہور (جدوجہد رپورٹ) پشاور اور کراچی میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دونوں شہروں میں متعدد اساتذہ کو گرفتار کرکے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان: نوآبادیاتی مفادات کے تقاضوں سے تبدیل ہوتی وفاداریاں
گلگت بلتستان کی تاریخ کا المیہ دیکھیں کہ 745 صدی عیسوی میں تبت اور چین کی افواج نے گلگت کی وادیوں میں ان اہم سٹریٹیجک راستوں پر کنٹرول کے لئے جنگ لڑی۔ اس خونی جنگ میں جب چینی افواج جیت گئیں اور تبت کی فوج کو شکست ہوئی، تو اس جنگ کے نتیجے میں بلور ریاست ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد ہمارے لوگوں نے فاتح فوج کا ساتھ دیا۔ اس طرح کی ایک اور اہم مثال موجود ہے، جب 1840ء کے بعد پنجاب کے سکھوں نے حملے کئے تو شکست کے بعد ان کا ساتھ دیا۔ اس کے بعد جموں کے ڈوگروں اور برٹش انڈیا نے شکست دی تو ان کا ساتھ دیا۔بعدازاں جنگ آزادی گلگت بلتستان کے فورا ًبعد سردار محمد عالم کا ساتھ دیا،جو کہ آج تک جاری و ساری ہے۔درحقیقت یہ ایک طویل المدتی نوآبادیاتی نظام کے زیر تسلط نفسیات ہے۔
راوی کنارے کسانوں سے چھینی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ایکڑ اراضی کا کاروبار
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عام زمیندار کی لاکھوں ایکڑ زمین سرکاری ریٹ پر زبردستی چھین کر پرائیویٹ ڈویلپزر کو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کررہی ہے۔ اس اتھارٹی کی بنیادی ذمہ داری تو لاہور شہر میں آبی، فضائی، اور زمینی آلودگی کو کم کرنے یعنی ماحول کی بہتری اور تیزی سے پانی کی گرتی سطح کو بچانے، کروڑوں نفوس پر مبنی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے جھیل بنانا ہے۔
سوڈان: 3 ماہ میں 30 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان خانہ جنگی کے دہانے پر ہے۔ فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی کے باعث تین ماہ کے دوران 30 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ متعدد ناکام جنگ بندیوں کے بعد مصر میں ہونے والے اجلاس میں تنازعات کو حل کرنے کیلئے پڑوسی ملکوں کے ساتھ موثر میکانزم تیار کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
امریکی سرحد: 100 سے زائد پناہ کے متلاشی تارکین وطن ہلاک
ٹیکساس ہیومن رائٹس سنٹر تارکی وطن کی روک تھام کی امریکی پالیسی کو غیر انسانی اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ تارکین وطن کی اموات اس وقت تک ہوتی رہیں گی، جب تک ہمارے پاس مزدوروں کو وصول کرنے کیلئے اور انسانوں کی کمی سے نمٹنے کیلئے پالیسی نہیں بن جاتی۔
جموں کشمیر: احتجاج کرنے یا اکسانے پر ملازمت سے برطرفی کا قانون نافذ
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے صدر کے دستخط سے سرکاری ملازمین کے احتجاج کو روکنے کیلئے ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق ہڑتال کرنے، ہڑتال یا احتجاج پراکسانے، دفتر کی تالہ بندی کرنے یا کام سست کرنے پر ملازمت سے برطرفی کی سزا دی جائے گی۔ یہ آرڈیننس رجسٹر ڈ اور غیررجسٹرڈ تنظیمات اور ایسوسی ایشنوں پر لاگو ہو گا۔
قبائلی ضلع کرم میں چھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے ایک ٹکڑے پر جاری لڑائی میں منگل کو مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ جھڑپوں کے دوران اب تک 67 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان: شاہان بلوچ، سالم بلوچ و دیگر کی بازیابی کیلئے احتجاج
شاہان بلوچ، سالم بلوچ اور دیگر کی بازیابی کیلئے بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع قلات سے تعلق رکھنے والے شہری شاہان بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف پیر کو کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بند کر کے احتجاج کیا گیا۔ سالم بلوچ سمیت دیگر طلبہ کی بازیابی کیلئے کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔