خبریں/تبصرے


12.4 ملین سے زائد پاکستانی 50 ملکوں میں روزگار کیلئے جا چکے

گزشتہ سالوں میں بیرون ملک جانے کیلئے رجسٹر ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔2022ء کے دوران بیرون ملک جانے والے محنت کشوں میں سب سے زیادہ پنجاب سے 4 لاکھ 58 ہزار 241 تھے، خیبرپختونخواہ سے2 لاکھ 24 ہزار 889، سندھ سے 59 ہزار 67، بلوچستان سے 8 ہزار 13، پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر سے 29 ہزار 496 اور قبائلی علاقوں سے 42 ہزار152 محنت کش سرکاری طریقوں سے بیرون ملک گئے۔ بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹرڈ ہونے والے کل محنت کشوں کی تعداد 2022ء میں بڑھ کر 8 لاکھ 29 ہزار 549 ہو گئی، جو 2021ء میں 2 لاکھ 86 ہزار 548 تھی۔

تمام تر بحران کا ذمہ دار آئی ایم ایف ہے: اسحاق ڈار

پریس کانفرنس میں اسحاق ڈٓر نے روپے کی قدر میں کمی کا ذہ دار آئی ایم ایف کو قرار دیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ قدر میں کمی نے درآمدی افراط زر میں اضافہ کیا، جس کی وجہ سے سٹیٹ بینک نے شرح سود 21 فیصد تک بلند کر لی۔ مجموعی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں بھی اضافہ ہوا۔

غیر ملکی تعلیمی این جی اوز پر طالبان نے پابندی عائد کردی: یونیسف کا اظہار تشویش

یونیسف نے ایک بیان میں کہا کہ ’ان رپورٹوں پر گہری تشویش ہے کہ اگر تعلیم کے میدان میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو مزید کام کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو ایک ماہ کے اندر 5 لاکھ سے زائد بچے، جن میں 3 لاکھ لڑکیاں بھی شامل ہیں، کمیونٹی بیسڈ ایجوکیشن کے ذریعے سے معیاری تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں۔‘

پاکستانی سرمایہ داری: 5 اہم شعبوں میں 956 ارب روپے ٹیکس چوری ہوتا ہے

رپورٹ کے مطابق صرف ان 5 شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے سے حاصل ہونے والی رقم 956 ارب روپے سے پاکستان کے پی ایس ڈی پی کی کل لاگت پوری کی جا سکتی ہے۔ یہ رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مکمل مالی مدد فراہم کر سکتی ہے۔ ان شعبوں میں ٹیکس چوری کی روک تھام سے وفاقی تعلیمی بجٹ میں 10 گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

لاہور: موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سائیکل ریلی کا انعقاد

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے امیر ملکوں سے موسمیاتی تبدیلی کیلئے اپنا منصفانہ حصہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

’ایک دن بغیر تارکین وطن‘: ہزاروں محنت کشوں کا امریکہ میں احتجاج

ہزاروں تارکین وطن محنت کشوں نے جمعرات کو امریکی ریاست فلوریڈا میں اینٹی امیگرنٹ قانون کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کی۔ فارم مزدوروں نے کام کرنے سے انکار کر دیا، تاکہ ریپبلکن گورنر ون ڈی سینٹیس کے دستخط شدہ سخت گیر امیگریشن بل کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔ یہ بل جولائی میں نافذ ہونے والا ہے۔

بیمار سیارہ: زمین انسانوں کیلئے محفوظ حدود سے تجاوز کر چکی

ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین نے زندگی کیلئے سائنسی طور پر قائم کردہ 8 میں سے 7 محفوظ حدود عبور کر لی ہیں۔ یہ سیارہ اب اپنے قدرتی علاقوں کو کھو رہا ہے اور اس پر رہنے والوں کی فلاح و بہبود کی صلاحیتیں بھی کھو رہا ہے۔ ہم ایک خطرے کے علاقے میں داخل ہو چکے ہیں۔

ملک ریاض اور نواز شریف برطانیہ کیلئے بھی مشکلات کا باعث

رپورٹ کے مطابق یہ پراپرٹی 2022ء کے اوائل میں 38.5 ملین پاؤنڈ میں فروخت کی گئی۔ یہ رقم بھی این سی اے نے پاکستان کو واپس کر دی تھی۔ اس میں انسداد بدعنوانی مہم کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی نے ملک ریاض کے فائدے کیلئے سیٹلمنٹ سے فنڈ حاصل کرنے میں این سی اے کے کردار پر بھی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

سویڈن میں سگریٹ نوشی کا خاتمہ: دنیا بھر میں 1.2 ارب سگریٹ نوش

بدھ کے روز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ’سگریٹ نوشی کے خلاف عالمی دن‘ منایا گیا۔ اس موقع پر سی بی سی سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق، دنیا میں جہاں روز 1.2 ارب افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں وہاں سویڈن میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی تعداد 5 فیصد رہ گئی ہے۔ اگر کسی ملک میں سگریٹ نوشوں کی تعداد آبادی کے پانچ فیصد سے کم ہو جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ اس ملک میں سگریٹ نوشی ختم ہو گئی ہے۔