عالمی ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ نے منگل کے روز پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو مزید دو درجے کم کر کے ’Caa3‘ کر دیا ہے، جو تین دہائیوں میں سب سے کم ہے۔ بین الاقوامی قرضوں کے مذاکرات کے درمیان موڈیزکی طرف سے کہا گیا کہ ملک کی تیزی سے کمزور ہوتی ہوئی لیکویڈیٹی نمایاں طور پر طے شدہ خطرات کو بڑھاتی ہے۔
خبریں/تبصرے
امریکہ: چائلڈ لیبر پر مجبور تارکین وطن بچوں کیلئے جہنم زار
رپورٹ کے مطابق ایک فیکٹری 15 سالہ کیرولینا یوک سمیت نابالغ مزدوروں سے بھری ہوئی تھی، جو سرحدپار کر کے گئے ہوئے تھے اور خطرناک مشینری پر کام کرنے پر مجبور تھے۔ قریبی پلانٹس پر بھی بچے خوراک سے متعلق برانڈز کے پیکنگ بیگز بنانے کیلئے دیو ہیکل اوون لگا رہے تھے۔ یہ سب کام ایک بڑی اجارہ داری ہیرتھ سائیڈ فوڈ سلوشنز کیلئے کیا جا رہا تھا۔
محنت کش خواتین کو چھٹی نہیں: کراچی میں عورت مارچ 12 مارچ کو ہو گا
عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں سال 8 مارچ کو بدھ ہے، اس لئے عورت مارچ کراچی نے مزدور طبقے کی خواتین کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے مارچ کو ری شیڈول کرنے اور 12 مارچ بروز اتوار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ محنت کش خواتین اپنی اجرت اور ملازمت کھونے کے خوف کے بغیر مارچ میں شرکت کر سکیں۔
تجارتی خسارے کیلئے فیصلے: مرض بڑھتا گیا، جوں جوں دوا کی
حکومت پاکستان کی جانب سے درآمدات پر شدیددباؤ ڈالے جانے کے بعدملکی درآمدات تقریباً 50 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے، جو 2022ء میں 81 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھیں۔ تاہم دوسری طرف برآمدات بھی 2022ء کے 32 ارب ڈالر سے کم ہو کر 25 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔ یوں درآمدات میں کمی کے نتیجے میں برآمدات میں بھی کمی ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان: 20 فیصد امیر ترین افراد 49.6 فیصد قومی آمدن کے مالک
پاکستان میں آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ان ڈائریکٹ (بالواسطہ) ٹیکس عائد کئے جا کر تجارتی خسارہ اور قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کیلئے رقم جمع کئے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کا بوجھ مجموعی طور پر پوری آبادی پر پڑتا ہے، دوسرے لفظوں میں بحران کا بوجھ امیر ترین افراد کی بجائے غریب عوام کے کندھوں پر لاد دیا جاتا ہے۔
نیپال: کمیونسٹ حکمران اتحاد میں دراڑ، مخلوط حکومت خطرے سے دوچار
نائب وزیر اعظم کے طور پر خزانہ کے انچارج سینئر یو ایم ایل رہنما بشنو پاڈیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اور ان کی پارٹی کے تمام 8 وزرا نے وزیر اعظم کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے، کیونکہ وزیر اعظم حکومت بنانے کے وقت طے پانے والے اتفاق رائے کا احترام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے پارٹی میٹنگ کے بعد بتایا کہ ’ہم مخلوط حکومت کی حمایت بھی واپس لے لیں گے۔‘
امور خارجہ کی وزیر بملا رائے پاڈیل بھی مستعفی ہونے میں شامل تھیں۔ انہیں وزیر اعظم نے اتوار کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق پینل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا کا سفر نہ کرنے کیلئے کہا تھا۔
اٹلی: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت کم از کم 60 ہلاک
یہ سانحہ اٹلی کی سخت دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو بچانے کیلئے ایک متنازعہ قانون کو پارلیمنٹ کے ذریعے پیش کئے جانے کے چند روز بعد رونما ہوا ہے۔
یہ قانون ریسکیو جہازوں کو ایک وقت میں صرف ایک ریسکیو کوشش کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس طرح وسطی بحیرۂ روم میں ڈوبنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔
وزیر اعظم جارجیا میلونی کو گزشتہ ستمبر میں جزوی طور پر اطالوی ساحلوں تک پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کے بہاؤ کو روکنے کے وعدے پر منتخب کیا گیا تھا۔
اسلام آباد: افغان مہاجرین کا امریکہ میں آبادکاری میں تاخیر پر احتجاج
امریکی ویزوں کی منظوری میں انتہائی تاخیر کا سامنا کرنے والے سینکڑوں افغان پناہ گزینوں نے اتوار کو پاکستان کے دارالحکومت میں احتجاج کیا۔ یہ ویزے انہیں ایک امریکی پروگرام کے تحت طالبان حکومت خطرے سے دوچار ہو کر فرار ہونے والے افغانوں کی نقل مکانی میں مدد کیلئے کئے جانے ہیں۔
مشرف حکومت کی جانب سے امریکہ کے حوالے کئے گئے 2 بھائی 21 سال بعد رہا
انکا کہنا تھا کہ ربانی اکثر بھوک ہڑتال کرتے تھے اور جیل حکام انہیں ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلاتے تھے، وہ زیادہ تر عرصہ غذائی سپلیمنٹس پر ہی زندہ رہے۔
سمندر میں ڈوبتے تارکین وطن کی زندگیاں بچانے پر 10 ہزار یورو جرمانہ
اٹلی کے حکام نے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے والے ایک امدادی جہاز کو حراست میں لے کر جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ اقدام پارلیمنٹ کی جانب سے تارکین وطن کے خیراتی جہازوں کیلئے ضابطہ اخلاق قائم کرنے کیلئے ایک حکومتی حکم نامے کی منظوری کے فوری بعد اٹھایا گیا ہے۔