ایک بار اْن سے پوچھا گیا کہ وہ مزاح کے ذریعے لوگوں کو کیوں بھڑکاتی ہیں تو انہوں نے جواب دیاکہ وہ لوگوں کواکساتی نہیں بلکہ یہ جاننے کی کوشش میں رہتی ہیں کہ لوگ برداشت کیوں نہیں کرتے اور کن وجوہات کے باعث بھڑکتے ہیں۔
خبریں/تبصرے
اعلان تعطیل: جدوجہد کا اگلا شمارہ 9 جنوری کو شائع ہو گا
معزز قارئین! ’روزنامہ جدوجہد‘ کے ادارتی بورڈ کی جانب سے ہم آپ کیلئے ایک پر مسرت نئے سال کی خواہشات کے ساتھ آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی جاری رکھی، جس کا نتیجہ ہے کہ ’جدوجہد‘ کا نام ملک کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے۔
گزشتہ 3 سال کی طرح، امسال بھی ہم تقریباً 2 ہفتے کی سالانہ تعطیل کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس تعطیل کا مقصد اک طرف ہمارے کل وقتی عملے کو چھٹیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے، تو دوسری جانب اگلے سال کی منصوبہ بندی، ویب سائٹ کی ڈویلپمنٹ وغیرہ شامل ہوتی ہے۔
ہمارا اگلا شمارہ 09 جنوری کو شائع ہو گا۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کے تعاون سے ’جدوجہد‘ نئے سال میں سوشلزم کی مزید توانا آواز بن کر اپنا سفر جاری رکھے گا۔
خیبر پختونخوا: دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ، 11 ماہ میں 165 حملہ ہوئے
یہ واقعہ اتوار کے روز بنوں شہر کے ایک کنٹونمنٹ میں ایک حراستی مرکز میں پیش آیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق عسکریت پسندوں میں سے ایک نے سکیورٹی گارڈ پر قابو پالیا، اس کا ہتھیار چھین لیا اور باقی 34 عسکریت پسندوں کر رہا کر دیا۔ انہوں نے کمپاؤنڈ میں ذخیرہ شدہ ہتھیاروں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور انسداد دہشت گردی فورس کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار کو یرغمال بنا لیا گیا۔
’بلاول سے تو گلبدین حکمت یار نے بہتر موقف اپنایا‘
’کیسا دن ہے،جب کابل یونیورسٹی پر تیزاب پھینکنے والا طالبات پر پابندی کی مذمت کرتا ہے، لیکن پاکستان کے آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ’لبرل‘ وزیر خارجہ اس گھٹیا اقدام پر تنقید کرنے سے بھی اجتناب برتتے ہیں۔‘
این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے کی نئی پالیسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پالیسی پاکستان رجسٹرڈ این جی اوز اور غیر منافع بخش تنظیموں کو موصول ہونے، حاصل کی جانے اور استعمال کی جانے والی غی رملکی فنڈنگ کو ریگولیٹ کرنے اور اس کی تاثیر بڑھانے کیلئے وضع کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر عمران خان کی تنقید: آپ برابر کے ذمہ دار ہیں، محسن داوڑ کا جوابی ٹویٹ
”ہم نے یہ مسئلہ آپ کی حکومت کے دوران قومی اسمبلی میں اٹھایا لیکن آپ کے سپیکر نے ہمیں بولنے نہیں دیا، جبکہ آپ کے وزرا ہمیں غدار اور دہشت گرد قرار دے رہے تھے۔ آپ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کا ’غلامی کی بیڑیاں توڑنا‘ قرار دیکر خیر مقدم کیا۔ اس کا خمیازہ اب پختونخوا کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔“
آڈیو لیکس: کردار کشی کے بعد نا اہلی ہو گی پھر جلا وطنی
تیسرے مرحلے میں، نا اہلی کے بعد عمران خان کو آپشن دی جائے گی کہ وہ جیل کی ہوا کھانا چاہتے ہیں یا لندن میں جلا وطنی کو ترجیع دیں گے۔ عمران خان جیسے انقلابی سے طویل جیل یاترا کی توقع کوئی قوم یوتھ کا فرد ہی لگا سکتا ہے۔ دریں اثنا، پاکستان تحریک انصاف سے الیکٹ ایبلز پرواز کرتے جائیں گے۔
جانم فدائے ایران: پھانسی سے قبل محسن شیکاری نے اپنی قربانی ایران کے نام کر دی
’اے بی سی نیوز‘ کے مطابق محسن کو 8 دسمبر کو تہران کے قریب کاراج کی ایک جیل میں انتہائی غیر منصفانہ اور جعلی مقدمہ قائم کر کے میں پھانسی دی گئی۔
دعا مت کرو، جشن مناتے ہوئے موسیقی بجاؤ: پھانسی سے قبل ماجد کی عوام سے اپیل
ماجد رضا نے بھی اپنی سزائے موت رکوانے کیلئے عوام کو دعائیں کرنے اور غمزدہ ہونے سے منع کرتے ہوئے اپیل کی کہ ’دعا مت مانگو، جشن مناتے ہوئے موسیقی بجاؤ‘۔
ریکوڈک: چلی کی فرم کو 900 ملین ڈالر ادائیگی کی منظوری
معاہدے کے تحت حکومت اور اس کے اداروں (او جی ڈی سی ایل، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) نے پہلے ہی 900 ملین ڈالر ایک ایسکرو اکاؤنٹ میں جمع کروائے ہیں، تاکہ سود کے ساتھ 6 سال کے اندرچلی کی فرہم کو پراجیکٹ سے باہر نکلنے کیلئے ادائیگیاں کی جا سکیں۔