پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے محکمہ خوراک نے سرکاری آٹے اور گندم کی قیمتوں میں یکمشت 35 فیصد کے قریب، یعنی فی 40 کلو گرام 1200 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3670 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ آٹا مارکیٹ میں 6000 روپے فی 40 کلو گرام تک پہنچ گیا ہے۔
خبریں/تبصرے
باجوہ لیکس: صحافی شاہد اسلم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، گرفتاری کی مذمت
رپورٹ باجوہ خاندان کے ٹیکس ریکارڈ اور دولت کے بیانات کا حوالہ دیا گیا تھا، تاکہ اس خاندان کی جانب سے پاکستان کے اندر اور باہر اثاثوں کے دعوؤں کی تصدیق کی جا سکے۔
طالبان کی خواتین پر پابندیاں افغان کرکٹ کیلئے بھی مسائل کا موجب بننے لگیں
’سی این این‘ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے حکمران طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندیوں کے خلاف احتجاجاً افغانستان کے خلاف آئندہ میچوں کی سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
سری لنکا: اخراجات میں کمی کیلئے فوج کا ایک تہائی حصہ ختم کرنے کا فیصلہ
آئندہ سال تک فوج میں کمی کر کے 1 لاکھ 35 ہزار تعداد کرنے اور 2030ء تک مجموعی تعداد 1 لاکھ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وقت سری لنکا کی فوج 3 لاکھ 17 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
وانا: شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد کا دہشت گردی کیخلاف دھرنا جاری
سابق فاٹا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں امن کی بحالی کیلئے اور دہشت گردی ختم کرنے کے مطالبہ کے گرد احتجاجی دھرنا گزشتہ 7 روز سے جاری ہے۔ اس احتجاجی دھرنا میں ہزاروں افراد شریک ہیں، جو امن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گوادر: 50 روزہ احتجاجی دھرنے اور تشدد کے بعد اب مقدمہ بازی کی آزمائش
بلوچستان کے بندرگاہی شہر گوادر میں جاری حق دو تحریک کے گرفتار رہنماؤں کو 10 روز کے ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، قبل ازیں ان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جو مکمل ہونے کے بعد مزید 10 روز کے ریمانڈ پر انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
ضرورت مند طلبہ کیلئے جمع کئے گئے فنڈز اسلام آباد کے ایلیٹ کلب کی نذر
’NEST‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 3 نومبر 2021ء کو ہونے والے اپنے اجلاس میں ’NEST‘ کیلئے کارپوریٹ رکنیت کی منظوری دی اور ابتدائی طور پر کلب کی رکنیت کیلئے اعزازی کارڈ جاری کرنے کیلئے چار ایگزیکٹو افسران کو نامزد کیا، جن میں اطہر حسین زیدی، فیصل قاسم، قمر صفدر اور قرۃ العین طلحہ شامل ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ بھی منظوری دی کہ ماہانہ سبسکرپشن چارجز بھی ادارہ کے ذریعے ادا کئے جائیں گے۔
پاکستان: سینکڑوں افغان خواتین و بچوں کو ملک بدری کا سامنا، ہیومن رائٹس کمیشن کی مذمت
انکا کہنا تھا کہ ان کی 14 سالہ بہن اور 9 سالہ بھائی کو اب سکول جانے کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ ان کی والدہ بہت پریشان ہیں کہ انہیں حراست میں لے لیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ’والدہ نے ہمیں ہمیشہ شارپ کارڈ ساتھ رکھنے اور گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کیلئے کہا ہے۔ ہم لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ہم چترال (افغانستان کی سرحد سے متصل شمالی پاکستان کا ایک علاقہ) سے ہیں۔‘
فیض امن میلہ 12 فروری کو کاسمو کلب گراؤنڈ لاہور میں ہو گا
کاسمو کلب گراؤنڈباغ جناح لاہور میں منعقد ہونے والا یہ میلہ دوپہر 1 بجے سے رات 7 بجے تک جاری رہے گا۔ میلے میں تھیٹر، مشاعرہ اور فیض حمد فیض کا کلام پیش کیا جائے گا۔
چیئرمین لبریشن فرنٹ سردار صغیر کی اہلیہ سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
جموں کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود سیاسی و سماجی رہنماؤں، ترقی پسند کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سردار صغیر خان ایڈووکیٹ اور ان کے صاحبزادے علی عبداللہ خان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔