ایرانی صحافی سیما سبط نے لکھا کہ ’ہو سکتا ہے انہیں دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے دیا جائے، یا سزا دی جائے، لیکن انہوں نے دنیاکو دکھا دیا کہ ایک ایرانی خاتون کیسی ہوتی ہے۔‘
خبریں/تبصرے
ایران: مظاہرین نے آیت اللہ خمینی کے مجسمے کا ’سر قلم‘ کر دیا
آیت اللہ کے سپریم لیڈر کے طور پر شخصی تسلط کے خلاف نعرے بنیادی طور پر اس حکومت اور جبر کو مسترد کر رہے ہیں۔ ایرانی نوجوان اور خواتین یہ طے کر چکے ہیں کہ آیت اللہ کی حکمرانی کا خاتمہ کئے بغیر ان کے مستقبل کی بہتری کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
ایران کی بدنام زمانہ جیل میں آگ لگنے سے متعدد ہلاک و زخمی
ہیکروں کے ایک گروپ نے گزشتہ سال اگست میں ایون جیل کی لیک ہونے والی ویڈیوز پوسٹ کی تھیں، جن میں قیدیوں پر تشدد اوربدسلوکی کے مناظر دیکھے جا سکتے تھے۔
ٹرمپ کی منصوبہ بندی: میں نہیں چاہتا کہ لوگ یہ جانیں کہ ہم ہار گئے
کمیٹی نے ایک نئی ویڈیو بھی نشر کی جس میں ٹرمپ کے اتحاد ی راجراسٹون ٹرمپ کے حامیوں سے کہہ رہے ہیں کہ نتائج سے قطع نظر ٹرمپ کی جیت کا اعلان کریں۔
لنچ بریک بطور مزاحمت: ایرانی طلبا و طالبات کا ایک ہی میس میں کھانا
ایران ہیومن رائٹس کے مطابق میڈیکل سائنسز یونیورسٹی کے مرد و خواتین طلبہ نے مسلسل دوسرے روز کیفے ٹیریا میں صنفی رکاوٹوں کے بغیر کھانا کھایا۔ یہ عمل ایرانی حکومت کی طرف سے صنفی رکاوٹوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی سکیورٹی فورسز 23 بچوں کو ہلاک کر چکی ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 11 سال سے 17 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ان میں 20 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔
ایران: 82 بلوچ ریاست کے ہاتھوں ہلاک
سب سے زیادہ ہلاکتیں سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں 30 ستمبر کو جمعہ کے روز ہونے والے احتجاج پر فائرنگ کے نتیجے میں رپورٹ کی گئی ہیں۔ تاہم ایرانی میڈیا نے 30 ستمبر سے شروع ہونے والی اس بدامنی کو پولیس اسٹیشنوں پر انتہا پسندوں کے حملے کے طور پر بیان کیا، جس میں پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
سوئٹزرلینڈ: برقع پر پابندی کی خلاف ورزی پر ہزاد ڈالر جرمانہ کی تجویز
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نقاب پر پابندی کو ایک خطرناک پالیسی قرار دیا ہے، جو آزادی اظہار اور مذہب سمیت خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
تمام مقدمات میں ضمانت کے 20 روز بعد بھی علی وزیر جیل میں
’علی وزیر پر سندھ میں جتنے بھی مقدمات تھے، سب میں ضمانت ہو گئی، ضمانتی مچلکے جمع کئے اور رہائی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد 20 دن ہو گئے، مگر علی وزیر کو رہا نہیں کیا گیا۔ عدالتی ضمانتوں کے باوجود علی وزیر اس وقت سندھ حکومت کے ماتحت کراچی جیل میں مکمل حبس بے جا میں بند ہیں۔‘
سب عہدے ہمارے لئے ہیں!
مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود وفاقی وزیر برائے مواصلات ہیں۔ پارٹی کے ٹکٹ پر ان کے بھائی عطا الرحمان رکن سینیٹ ہیں، ان کے داماد زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔