آج سہ پہر پروگریسیو سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سٹڈی سرکل میں بھی خطاب کرینگے۔ یہ سٹڈی سرکل پولیٹیکل سائنس ڈپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے لان میں منعقد ہو گا۔ سٹڈی سرکل میں بھی ’میڈیا امپیریل ازم ان انڈیا اینڈ پاکستان‘ کے موضوع پر ہی بات کی جائیگی۔
خبریں/تبصرے
مولانا حکومت میں اپنے خاندان کا حصہ بڑھانے میں کامیاب
پاکستان کی وفاقی حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے پاس کوئی عہدہ بھی موجود نہیں تھا، اس وجہ سے وہ اس عہدے کے حصول کیلئے تگ و دو میں مصروف تھے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان اپنے سمدھی کیلئے یہ عہدہ لیکر اقتدار کا ایک بڑا حصہ اپنے خاندان کے پاس محفوظ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
چین: آئی فون پلانٹ میں سینکڑوں مزدوروں کا احتجاج
ایک غیر مصدقہ ویڈیو فوٹیج کے مطابق مزدوروں نے ’ہمیں ہماری تنخواہ دو‘ کے نعرے لگائے۔ کچھ کارکنان ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ دیگر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ آنسو گیس کو تعینات کیا جا رہا ہے اور کارکنان قرنطینہ کی رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں۔ کچھ مزدوروں نے شکایت کی تھی کہ انہیں ان ساتھیوں کے ساتھ ہاسٹلز بانٹنے پر مجبور کیا گیا، جن کا کورونا پازیٹو آ چکا تھا۔
امریکی سیاست دانوں اور سماجی کارکنوں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان کی رکن ٹیری میزا نے کہا ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی اور تمام مظلوم اقوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہیں گی اور انہیں یقین ہے کہ ایک دن کشمیری بھی آزادی سے ہمکنار ہوں گے اور اپنے انسانی حقوق حاصل کر کے رہیں گے۔
پاکستان دم سادھے اگلے فوجی سربراہ کی تعیناتی کا منتظر ہے: واشنگٹن پوسٹ
ریٹائرڈ آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے کہا ہے کہ ’ابھی بھی بہت زیادہ بے یقینی اور پریشانی ہے۔ سیاسی طور پر ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پاس طاقت کا ہائبرڈ نظام نہیں ہو سکتا اور فوج کو حکمت عملی سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ اگر کوئی ہنگامہ آرائی ہوتی ہے تو فورسز کو اس پر قابو پانے، چیزوں کو ٹھنڈا کرنے اور پھر بات چیت کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ تاہم اگر لانگ مارچ قابو سے باہر ہو گیا تو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔‘
’فیکٹ فوکس‘ پر پابندی قابل مذمت ہے: رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز
بیان میں کہا گیا ہے کہ’آرمی چیف کے خاندان کی دولت میں حالیہ اضافے سے متعلق احمد نورانی کی تحقیقاتی رپورٹ ’باجوہ لیکس‘ شائع کرنے کے بعد فیکٹ فوکس کی ویب سائٹ بند کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سنسر شپ کو ختم کیا جائے۔‘
ترک فضائیہ کی شام اور عراق میں کرد علاقوں پر بمباری
ترکی کے جنگی طیاروں نے اتوار کے روز شمالی شام اور شمالی عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، ترک وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں 89 اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔ یہ حملے ایک ہفتہ قبل استنبول میں ہونے والے بم حملے کے جواب میں کئے گئے، جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔
کوپ 27 میں لاس اینڈ ڈیمجز فنڈ کا قیام عالمی سماجی تحریکوں کی بڑی کامیابی ہے: فاروق طارق
تاہم فنڈ کے حوالے سے بہت سے متنازعہ معاملات کو آئندہ سال ہونے والی بات چیت میں دھکیل دیا گیا ہے۔ ایک عبوری کمیٹی نومبر 2023ء میں ’COP28‘ میں ملکوں کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ ان سفارشات میں فنڈنگ کے ذرائع کی نشاندہی اور توسیع کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ مشکل مرحلہ بھی ابھی طے کیا جائے گا کہ کن ملکوں کو اس فنڈ میں ادائیگی کرنی چاہیے۔
جوہری ہتھیار استعمال ہوں یا نہ ہوں ایٹمی تابکاری انسانوں کے لئے انتہائی مہلک ہے: ڈاکٹر سندیپ پانڈے
”کسے امید تھی کہ دیوار برلن ایک دن گرجائے گی، ہمیں بھی امید ہے کہ ہمارے خطے میں ایک دن ایٹمی ہتھیاروں کی جنونی دوڑ ختم ہو گی اور امن و ترقی کاسورج ضرور نکلے گا۔“
بلوچستان کی قاتل شاہراہیں: 18 ماہ میں 12600 حادثے، 275 ہلاکتیں
بالکل بھی نہیں! ہماری ترجیحات ان سوالوں کے گرد گھومتی ہیں کہ اگلا وزیر اعظم کون ہو گا؟ دھرنے کی اگلی تاریخ کیا ہے؟ اور حکومتوں کا تختہ الٹنا اور گرانا ہے۔ کیا ہم عوامی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کر رہے ہیں؟ سیاہ آسمان پر منڈلاتا بحران اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو بچانے میں ناکام رہے ہیں۔