خبریں/تبصرے


’سوشلسٹ اپیل‘ کے 2 مضامین شیئر کرنے پر یونین کی صدر کو برطانوی لیبر پارٹی سے نکال دیا گیا

لیبر پارٹی کی طرف سے سوشلسٹ اپیل پر سرکاری پابندی سے قبل 16 جولائی کو پہلا موقع تھا جب ایگن نے سوشلسٹ اپیل کا مضمون شیئر کیا۔ یہ مضمون سوشلسٹ اپیل پر ممکنہ پابندی سے متعلق تھا اور ایگن نے اس مضمون کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اگلا کون ہو گا۔‘

مصر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف جیل میں بھوک ہڑتال

یہ ہڑتال انہوں نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کے مصر میں انعقاد کے موقع کی تھی، تاکہ دنیا بھر کے رہنماؤں کی مصر میں موجودگی کی وجہ سے مصر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب توجہ مبذول کروائی جا سکے۔

یوکرین کی موسمیاتی کارکن کو روسی احتجاج پر ’COP27‘ سے معطل کر دیا گیا

وہ ایک ایسی تنظیم کی بانی اور ڈائریکٹر ہیں جو روسی تیل اور گیس پر مکمل طور پر پابندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ رومانکو کہتی ہیں کہ ”یہ بہت واضح ہے کہ فوسل فیول پوری دنیا میں آمریتوں کو فنڈ دیتے ہیں۔ ہم اپنی بولنے کی آزادی اور عوامی اجتماع میں شرکت کی آزادی کو ایسے لوگوں کا مقابلہ کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے، جو ایسے ملک سے آئے تھے، جو کھلی جنگ میں ہے اور اپنے لوگوں کو تباہ کر رہا ہے۔“

فوسل فیول اور یورینیم خرید کر یوکرین جنگ کو فنڈ کیا جا رہا ہے: جلا وطن روسی ماہر ماحولیات

’یوکرین میں روسی جنگ، خاص طور پر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی قبضے کو ایک انتباہ کے طور پر کام کرنا چاہیے کہ فوری طور پر جوہری توانائی کی بجائے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے تبدیل کیا جائے اور فوسل فیول پر انحصار بند کر دیاجائے۔‘

’جنرل چشتی نے بینظیر سے معافی مانگی: 77ء میں وہ بھٹو خاندان کو قتل کرنے کے حامی تھے‘

انکا کہنا تھا کہ ایکس سروس مین تنظیم کے بنیادی رکن اور پیٹرن ان چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی 1977ء میں مارشل لا لگانے والے جرنیلوں میں شامل تھے۔ ضیا دور میں وہ باوردی وزیر رہے اور 4 وزارتیں بھی چلاتے رہے۔

علی وزیر: 5 ویں مقدمہ میں بھی ضمانت مگر چھٹے مقدمہ میں گرفتاری

رکن قومی اسمبلی کو رہائی کیلئے قانونی جنگ لڑتے ہوئے 2 سال مکمل ہونے کو ہیں، تاہم قانونی موشگافیوں کو استعمال کرتے ہوئے اور ایک منظم ریاستی منصوبہ بندی کے تحت انہیں قید رکھا جا رہا ہے۔ علی وزیر کا کیس پاکستان کے عدالتی نظام کی بوسیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

لاکھوں ٹن پلاسٹک ویسٹ پیدا کرنے والی کوکا کولا کوپ 27 کی بھی سپانسر

دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلانے کی ذمہ دار کمپنی ’کوکا کولا‘کو رواں سال اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس(COP27)کے ایک بڑے سپانسر کے طور پر شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف موسمیاتی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پلاسٹک کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب کمپنی موسمیاتی سربراہی اجلاس کی سپانسر بھی ہے۔

’ٹرمینل‘ کا حقیقی ہیرو 18 برس پیرس ایئر پورٹ پر رہنے کے بعد ملک عدم کو روانہ

وہ 1945میں ایران کے صوبہ خوزستان کے ایک علاقے میں ایرانی والد اور برطانوی ماں کے ہاں پیدا ہوئے، جو اس وقت برطانوی قبضے میں تھا۔ 1974میں اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں ایران چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوئے۔ جب وہ برطانیہ سے واپس آئے تو انہیں شاہ ایران کے خلاف احتجاج کرنے پر قید کر دیا گیا اور بغیر پاسپورٹ کے نکال دیا گیا۔

پاکستان: سالانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی ہوتی ہے

دنیا میں تقریباً ایک ارب بچے چائلڈ ابیوز (بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی)کا شکار ہوتے ہیں۔ ان میں سے 120ملین بچیوں کو جنسی زیادہ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دنیامیں 2سے 4سال کی عمر کے تقریباً300ملین بچے جسمانی سزا کا شکار ہیں۔ پاکستان میں تقریباً88فیصد بچوں کو جسمانی سزا دی جاتی ہے۔