خبریں/تبصرے


امریکہ کی آسٹریلیا کو ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شامل ہونے پر دھمکی

جوہری معاہدہ ہتھیاروں کو تیار کرنے، جانچ کرنے، ذخیرہ کرنے، استعمال کرنے یا استعمال کرنے کی دھمکی دینے یا اس طرح کی سرگرمیوں کو انجام دینے میں دوسرے ممالک کی مدد کرنے پر مکمل پابندی عائد کرتا ہے۔ تاہم اب تک اسے تمام جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاستوں اور ان کے بہت سے اتحادیوں نے روک رکھا ہے۔

227 ایرانی اراکین پارلیمان مظاہرین کیلئے سخت سزاؤں کی حمایت میں

حقوق گروپوں اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے مطابق اتوار کو تہران سے مرکزی شہر یزد اور شمالی شہر رشت تک کئی شہروں میں مظاہرے جاری رہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں جنوبی تہران میں مظاہرین کو رات کے وقت یہ نعرہ لگاتے ہوئے دکھای گیا کہ ’علما گم ہو گئے‘۔

لاہور میں سائیکل ریلی: موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کے نقصانات کی تلافی کا مطالبہ

سائیکل ریلی کے شرکا نے امیر، صنعتی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ترقی پذیر ممالک کے لئے موسمیاتی تبدیلی کی تلافی کریں،جو ماحولیاتی تباہی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

”بریگیڈئر بلا نے بینظیر، زرداری کی ویڈیوز بنائیں“

انکا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر (ر) امتیاز المعروف بریگیڈیئر بلا نے خود اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ویڈیوز اور ریکارڈنگ کی ہوئی تھی۔ بینظیر بھٹو کی ریکارڈنگز بھی کی جاتی رہی ہیں۔ اسی طرح جب آصف علی زرداری صدر پاکستان تھے، اس وقت بھی ان کی ریکارڈنگ کی گئی، یہ اعتراف ایک سابق انٹیلی جنس افسر نے کیا تھا۔

کرو کج جبیں پہ سر کفن…

ایران میں تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ دنیا کا پہلا عورت انقلاب کروٹ لے رہا ہے۔ انقلاب کے دوران پسے ہوئے، دھتکارے ہوئے عوام کی انقلابی تخلیقی صلاحیتیں اگر عروج پر ہوتی ہیں تو مزاحمت کی بھی نئی نئی شکلیں سامنے آتی ہیں۔ اگر یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے لنچ بریک کو مزاحمت بنا دیا ہے (ریاستی پابندی کے برخلاف نوجوان مر و خواتین مل کر لنچ کرتے ہیں) تو ایسے میں ایرانی آیت اللہ حضرات کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مزید قتل و خون جاری رکھیں یا ظلم کا کوئی نیا طریقہ ڈھونڈیں کیونکہ ملاوں کی گولیوں سے شہید ہونے والے ہر مرد اور عورت کا چالیسواں ایک عظیم مزاحمتی جلسے میں بدل جاتا ہے۔

’جدوجہد بینیفٹ ڈنڑ‘: روزنامہ جدوجہد کی ترویج تیز کرنے کا عزم

”یہ ایک سوشلسٹ، فیمن اسٹ اور ماحولیات دوست اخبار ہے جس کا ایک اہم فوکس عالمی حالات و واقعات کی کوریج بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ یوکرین سے لے کر ایران کے موجودہ انقلاب تک، پاکستان کا سرمایہ دار پریس خاموش ہے لیکن روزنامہ جدوجہد کے قارئین تک ان اہم عالمی واقعات کی خبریں جس طرح، محدود وسائل کے باوجود، روزنامہ جدوجہد پہنچا رہا ہے وہ ایک اہم کامیابی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ”روزنامہ جدوجہد ابھی ایک محدود آڈینس تک پہنچ رہا ہے مگر بائیں بازو کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اس ملک میں بائیں بازو کا ایک اخبار روز شائع ہوتا ہے۔“