Day: دسمبر 15، 2021

[molongui_author_box]

موت کی ترغیب دیتی سرمایہ دارانہ جنت

دنیا میں جنت تصور کئے جانے والے ملک سوئٹزر لینڈ میں سارکو نامی کمپنی نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے ”پوڈ“ تیار کی ہے۔ یہ ایک ایسی مشین ہے جو خودکشی میں مدد گار ثابت ہو گی۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ مشین کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہی۔ کمپنی اس بات پہ یقین رکھتی ہے کہ خودکشی میں مدد گار یہ مشین اگلے سال تک قابل استعمال ہو گی، یعنی قابل فروخت ہو گی۔

افغانستان: 100 سے زائد سابق حکومتی و سکیورٹی اہلکار ماورائے عدالت قتل ہوئے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلے 4 ماہ کے دوران 100 سے زائد سابق افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور سابق افغان حکومت سے منسلک افراد کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کی مصدقہ تفصیلات ملی ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف لوگوں کا احتجاج عاصمہ جہانگیر کی روایت ہے: ڈاکٹرانیتا واعظ

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر ڈاکٹر قیصر عباس نے مقررہ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انیتا واعظ ان تجزیہ نگاروں میں نہیں ہیں جو ایک بار ملک کا دورہ کر کے اس کے ماہر بن جاتے ہیں۔ وہ ہر سال پاکستان جاتی ہیں، لوگوں کے درمیان رہتی ہیں اور ان کی تقریبات میں حصہ لیتی ہیں۔ وہ پاکستان کی سیاست، خواتین اور سماجی مسائل پر کئی کتابوں کی مصنفہ ہیں اور یونیورسٹی آف اوریگن میں درس و تدریس سے منسلک ہیں۔