Day: دسمبر 17، 2021


’روٹی، کام، آزادی‘: کابل میں خواتین کے طالبان مخالف مظاہرے

افغانستان کی صورتحال کافی گھمبیر ہے اور خواتین اپنے تقریباً تمام حقوق کھو چکی ہیں، غربت اور بھوک نے لوگوں کو اپنے بچے اورگھریلو سامان بیچنے پر مجبور کر دیا ہے لیکن اس اذیت اور تکلیف کے باوجود افغان خواتین مزاحمت کیلئے اٹھ رہی ہیں اور طالبان کی سختیوں اور سخت قوانین سے انکار کر رہی ہیں۔

انسانی حقوق کی ضمانت سوشلزم ہی دے سکتا ہے

نسل انسان نے زندہ رہنے کی تگ و دو میں طویل سفر طے کیا، مختلف مدارج سے گزرتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچی، جہاں مادی ترقی کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو یقینا وہ ماضی کے کسی بھی دور سے زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ انسانی شعور کا مادی ترقی سے تعلق ہمیں یہ ادراک حاصل کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے کہ انسانی شعور بھی ماضی کے انسان کی نسبت، مادی ترقی کی وساطت سے اپنے بلند ترین مقام پر ہے۔