ورلڈ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران خراب معاشی حالات کی وجہ سے مزید 12.5 ملین افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ پاکستان میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کا تناسب بڑھ کر 39.4 فیصد ہو گیا ہے۔ ورلڈ بینک نے مالیاتی چیلنجز کا سامنا کرنے والے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مالی استحکام کیلئے فوری اقدامات کرے۔
Day: ستمبر 27، 2023
لاہور: جی سی یونیورسٹی کے مسائل پر ’طلبہ بیٹھک‘ میں مشترکہ لائحہ عمل طے
طلبہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے لاہور میں آنکھوں کی بیماری پھیلی ہوئی لیکن ہمارے واش رومز میں ہاتھ منہ دھونے کے لیے صابن تک نہیں۔ یونیورسٹی نے مختلف کارڈز کی فیس، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔ ہاسٹل میں چاہے کوئی کھانا کھائے یا نہ کھائے، رہے یا چھٹی پر ہو لیکن ان کو ہزاروں روپے کے میس اور بجلی کے بل ادا کرنا لازم ہے۔ انتہائی معاشی بحران میں طلبہ کے ساتھ انتظامیہ کا یہ رویہ انتہائی بے رحمانہ ہے، جو طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے میں شدید رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔
سوشلسٹ انقلاب سے قبل تحریکیں
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’سوشلسٹ انقلاب سے قبل تحریکیں‘
پاکستان کے کان کنوں کی حالت زار پر ایک نظر
پاکستان کے کان کنوں کو روزانہ کی بنیاد پر مشکل اور خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو نہ صرف ان کی صحت بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ بہتر حفاظتی اقدامات، بہتر کام کے حالات اور لیبر قوانین کے سخت نفاذ کی فوری ضرورت کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ حکومت، کان کنی کمپنیوں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ دیرپا تبدیلی لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پاکستان کے کان کنوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کا تحفظ کیا جائے۔