Day: ستمبر 18، 2023


نیو یارک: 75 ہزار افراد کا فاسل فیول کے خلاف احتجاجی مارچ

موسمیاتی سربراہی اجلاس سے قبل اتوار کو 75 ہزار سے زائد شہریوں نے امریکی شہر نیویارک میں فاسل فیول کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے فاسل فیول کا استعمال ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ فاسل فیول کی ڈرلنگ میں سب سے زیادہ کام کر رہا ہے۔

جموں کشمیر: 30 رکنی مرکزی عوامی کمیٹی قائم، بل بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان

٭ تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں دھرنے جاری رہیں گے اور جہاں نہیں لگے ہوئے وہاں دھرنے دئیے جائیں گے۔ ان دھرنوں میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور سیاہ پٹیاں پہنی جائیں گی۔
٭ مطالبات کی منظوری تک بجلی کے بلوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
٭ تمام اضلاع اور تحصیل صدر مقامات پر ایک ہی وقت میں ایک روز پریس کلبوں کے سامنے علامتی احتجاج کیا جائے گا۔
٭ محلہ، وارڈ، یونین کونسل، تحصیل اور ضلعی کی سطح پر عوامی کمیٹیاں بنا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تحریک میں شامل کیا جائے گا۔ یہ کمیٹیاں عوام کو بل جمع نہ کروانے کی ترغیب دیں گی اور کنکشن کٹنے سے ہر شہری کو تحفظ فراہم کریں گی۔

امریکہ: تینوں بڑے مینوفیکچرر پلانٹس پر آٹو ورکرز کی تاریخی ہڑتال

ورکرز یونین نے چار سالوں میں تنخواہوں میں 36 فیصد اضافے اور ٹائرڈ سیلری اسکیل کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے تحت کارکنوں کو تجربہ کار ملازمین کے برابر معاوضے کے اہل ہونے سے پہلے آٹھ سال کا وقت دینا پڑتا ہے۔
بگ تھری کار سازوں نے بغیر دیگر فوائد اور یونین کی طرف سے مطالبہ کردہ اجرت کے نظام میں تبدیلیوں کے 17.5 سے 20 فیصد تنخواہ کی پیش کش کی ہے۔
ورکرز یونین کے صدر شان فین نے کہا کہ یونین فی الحال وسیع عام ہڑتال نہیں کرے گی، لیکن اگر نئے معاہدوں پر اتفاق نہیں ہوتا ہے تو تمام آپشنز کیلئے تیار ہونگے۔

انڈونیشیا میں مظاہرے: ہزاروں افراد کو ریمپانگ جزیرے سے بے دخلی کا سامنا

انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہروں سے ریاؤ صوبے کے تمام تر نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ جزیرہ ریمپانگ کے رہائشی اربوں ڈالر کی چینی ملکیت والی شیشے کی فیکٹری اور ’ایکو سٹی‘ کیلئے راستہ بنانے کی غرض سے ہزاروں لوگوں کو بے دخل کرنے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔