مزید پڑھیں...

سیکولرازم اور سوشلزم انسانی حقوق کے لئے پیشگی شرط ہیں

گو انسانی حقوق کی جدید تحریک اور موجودہ بیانئے کا نقطہ آغاز روشن خیالی کی تحریک کو کہا جاتا ہے مگر انسانی حقوق کا عوامی سطح پر حصول تاریخی طور پر سوشلسٹ تحریک کی جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انسانی حقوق سوشلسٹوں، انارکسٹوں اور غلامی و نوآبادیاتی نظام کے خلاف لڑائی لڑنے والے انقلابیوں کی میراث ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ سوشلسٹ اس دن کو ایک انقلابی فریضے کے طور پر منائیں۔ انسانی حقوق ہی سوشلزم ہیں اور جمہوری سوشلزم ہی انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

کسانوں کی کال پر ’بھارت بند‘: کاروبار زندگی منجمد، ٹریفک معطل

نئے قوانین سے تھوک منڈیاں اور امدادی قیمتیں ختم ہو جائیں گیں اور اگر کسان کسی نجی خریدار کی پیشکش کردہ قیمت سے مطمئن نہ ہوں تو وہ منڈی جا کر اسے فروخت نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی منڈی کی قیمت کو بنیاد بنا کر خریدار سے بھاؤ تاؤ کر سکیں گے۔

خان صاحب کبھی طاقت کے نشے پر بھی بھاشن دیجئے

ہمیں سمجھایئے کے اخلاقیات سے عاری، منشیات کے مارے برطانیہ میں گوروں نے اپنی بے راہ روی اور نشے کی عادت کے باوجود اپنے طاقتور لوگوں سے طاقت کا نشہ کیسے چھڑایا؟ وہاں ووٹ بوٹ تلے کیوں نہیں روندے جاتے؟ وہاں پولیس والا سر عام کسی بزرگ شہری کے گریبان سے کیوں نہیں پکڑتا؟