خبریں/تبصرے

کسانوں کو رہا، مقدمات واپس لئے جائیں اور گندم کی قیمت5 ہزار روپے مقرر کی جائے: فاروق طارق

لاہور (پ ر) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی لاہور میں درجنوں کسانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور انکی فوری رھائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی ترجمان مسلم لیگی حکومت نے کسانوں کے اجتماع پر تشدد اور گرفتاریوں کے ذریعے اپنے جاگیردار طبقے اور بڑے تاجروں کو خوش کیا ہے۔

حکومت گندم پالیسی دینے میں تاخیر کر کے بڑے تاجروں اور آڑھتیوں کو کسانوں کی لوٹ مار کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان کسان اتحاد کا یہ پورا جمہوری حق ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کو پورے ریٹس پر خریدا جائے اور گندم کے ایک من کی قیمت کم از کم 5000 روپے مقرر کی جائے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts