Day: اکتوبر 16، 2024


ریپ کیس کی اطلاع جعلی ہو سکتی ہے، طلبہ کا رد عمل حقیقی ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ایک پنجاب گروپ آف کالجز کے ایک کیمپس میں رونما ہونے والا مبینہ ریپ واقعہ ایک بار پھر اس مسئلے کی سنگینی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ تاہم ہمیشہ کی طرح ریاست اور معاشرے کے طاقتور حلقوں کی جانب سے ریپ جیسے سنگین الزام کے سامنے آنے کے بعد معاملے سے نمٹنے کے روایتی ہتھکنڈے سنجیدگی کی کیفیت کو بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

لاہور: پی ایس سی کے زیر اہتمام اینٹی ہراسمنٹ احتجاجی ریلی

منگل کے روز پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو (پی ایس سی)کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے پنجاب اسمبلی تک اینٹی ہراسمنٹ ریلی نکالی کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور کی مختلف جامعات کے طلبہ نے شرکت کی۔

پر امن اجتماع کی آزادی سلب کی جا رہی ہے: ایچ آر سی پی

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کل کراچی میں سندھ رواداری مارچ میں حصہ لینے والے سول سوسائٹی کے کارکنوں پر ہونے والے تشدد کی فوری تحقیقات کرے۔ کراچی پولیس نے ایچ آر سی پی سندھ چیپٹر کے وائس چیئرپرسن قاضی خضر حبیب سمیت بیسیوں مظاہرین کو گرفتار کیا اور عورتوں سمیت کئی دیگر افرادکو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔