Month: 2024 ستمبر


سیکولر اور ترقی پسند تنظیموں کو ملحد قرار دینے والوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان اور گرفتاریوں کا مطالبہ

آزادی پسند اور ترقی پسند سیاسی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں نے مشترکہ اجلاس میں انتظامیہ سے تمام سیکولر اور آزادی پسند سیاسی جماعتوں کو دہریہ اور ملحد قرار دینے والے عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کے لیے 20 ستمبر تک ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

تربت بلیدہ سڑک منصوبہ: تین دہائیوں پر مشتمل کرپشن کی داستان

تقریباً تین دہائیاں گزرنے کے باوجود تربت بلیدہ سڑک کا منصوبہ نامکمل ہے۔ ابھی تک اس سڑک کا کئی بار ‘افتتاح’ ہو چکا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف بھی افتتاح کرنے والوں میں شامل ہیں۔ درحقیقت رواں سال جولائی میں بلوچستان اسمبلی نے اپنے بجٹ اجلاس میں ایک بار پھر اس منصوبے کی تعمیر اور بہتری کے لیے 39.19ملین روپے فنڈز کی منظوری دی تھی۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو بلوچستان کے ترقیاتی شعبے میں پھیلی ہوئی کرپشن کی عکاسی کرتی ہے۔

کوئلے کے خلاف عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد میں سینکڑوں مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

سینکڑوں مزدور پاکستان میں کوئلے کے استعمال اور توسیع کے خلاف احتجاجی ریلی میں شامل ہوئے۔ کوئلے کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے فیصل آباد کے امن گھر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

لالی وڈ اور تقسیم: سٹاک ہولم میں 15 ستمبر کو سیمینار ہو گا

15 ستمبر کو سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں ’لالی و’ڈ اور تقسیم‘ کے موضوع پر’فلم سینٹرم‘ اور ’روزنامہ جدوجہد‘ کے زیر اہتمام مشترکہ سیمینار منعقد ہو گا۔
’فلم سینٹرم‘ ایک ترقی پسند فلم کولیکٹو ہے جس کی بنیاد ساٹھ کی دہائی میں رکھی گئی تھی اور اس کا مقصد ترقی پسند فلمسازوں کے کام کو آگے بڑھانا تھا۔
سیمینار میں معروف اکیڈیمک ڈاکٹر اشتیاق احمداور مدیر جدوجہد فاروق سلہریا تقسیم کے موضوع پر بننے والی پاکستانی فلموں اور دیگر ثقافتی اداروں بارے اپنی تحقیق پر مبنی جائزہ پیش کریں گے۔

پاکستان فشر فوک فورم اور ماحولیاتی کارکنوں کا احتجاج، کوئلے کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

کوئلے کے استعمال کے خاتمے کے مطالبے کے تحت پاکستان فشر فوک فورم کی خواتین و دیگر ماحولیاتی و انسانی حقوق کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرکے کوئلے کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

بلوچستان یونیورسٹی کا ویڈیو سکینڈل

حال ہی میں ایک صبح بی ایس کے داخلے کے دوران دو لڑکیاں اپنی ماں کے ساتھ یونیورسٹی آف بلوچستان میں داخل ہونے کے لیے سریاب روڈ کراس کر رہی تھیں۔ تین لڑکوں نے اپنی گاڑی آہستہ کرتے ہوئے لڑکیوں پر سیٹیاں بجائیں۔ انہیں نظر انداز کرتے ہوئے اور ڈاکٹر پانیزئی کے ان الفاظ کی تصدیق کرتے ہوئے وہ خواتین یونیورسٹی میں داخل ہوگئیں، کہ دھماکے اور تیزاب کے حملے لوگوں اور طالبات کو دوبارہ اسی جگہ جانے سے نہیں روک سکتے۔ تاہم یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ طالبات یونیورسٹی آف بلوچستان میں کلاسیں شروع کرنے کے بعد محفوظ رہیں گی؟

سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری وفات پا گئے

بھارت کی سب سے بڑی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری 72برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ وہ دہلی کے ایک ہسپتال میں سانس کی نالی کے شدید انفیکشن کی وجہ سے زیر علاج تھے، جہاں انہیں 19اگست کو داخل کیا گیا تھا۔

خواتین زرعی مزدوروں کو رسمی مزدور قرار دینا اہم پیش رفت، لیبر کوڈ پر نظر ثانی کی جائے: سول سوسائٹی

صوبائی ایڈووکیسی فورم فار دی امپاورمنٹ آف ویمن ایگریکلچر ورکرز آف پنجاب نے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں خواتین زرعی ورکرز کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کے لیے اجلاس کیا۔AwazCDS-Pakistanکے زیر اہتمام فورم نے سول سوسائٹی کی تنظیموں، سرکاری عہدیداروں، میڈیا کے عملے، اراکین صوبائی اسمبلی، نوجوانوں اور تعلیمی ماہرین کو اس اہم بحث میں شامل کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔