خبریں/تبصرے

سویڈن: بندرگاہ مزدوروں کی یونین کا اسرائیل سے اسلحہ کی تجارت کے خلاف ہڑتال کا اعلان

سٹاک ہولم (فاروق سلہریا) سویڈن کی ڈاک ورکرز یونین (بندرگاہ مزدوروں کی یونین) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل اسلحہ لے جانے والے یا اسرائیل سے اسلحہ لانے والے کسی تجارتی جہاز پر کام نہیں کریں گے۔

منگل کے روزسویڈن کے سرکاری ریڈیو پر نشر ہونے والی اس خبر کے مطابق یہ ہڑتال رواں ہفتے شروع ہو گی۔ ہڑتال کے حق میں یونین کے 68 فیصد ارکان نے ووٹ دیا۔ یونین کی جانب سے سویڈش حکومت، فوج اور اسرائیل سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کو متنبہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے،2010 میں بھی ڈاک ورکرز یونین نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیل سے تجارت کرنے والی بحری جہازوں کے خلاف ہڑتال کی تھی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts