لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ میں انسداد کورونا وائرس ویکسین لگوانے کی شرح کو بڑھانے کی کوشش میں شہریوں کیلئے 5 ملین ڈالر تک کی انعامی رقم کے ساتھ لاٹری ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
ڈیموکریسی ناؤ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں گورنر اینڈریو کوومونے اعلان کیا ہے کہ سرکاری کلینک میں ویکسین لگوانے والے باشندے 5 ملین تک کی انعامی رقم کیلئے لاٹری ٹکٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس لاٹری کے تحت مجموعی طو ر پر 15 انعامات دیئے جائیں گے، جن میں پہلا انعام 5 ملین امریکی ڈالر کا ہو گا، دوسرا 50 ہزار ڈالر، تیسرا انعام 20 ہزار ڈالر کا ہو گا، جبکہ 15 واں انعام محض 20 ڈالر پر مشتمل ہو گا۔