خبریں/تبصرے

فیض فیسٹول 14 تا 16 فروری، جالب میلہ 9 فروری کو منعقد ہو گا

لاہور(جدوجہد رپورٹ) 9واں تین روزہ فیض فیسٹول 14تا16فروری کو الحمرا ہالز میں منعقدکیا جارہا ہے، جبکہ جالب میلہ کا انعقاد9فروری کو کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں منعقد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور الائیڈ بینک کے تعاون سے رواں سال 9واں فیض فیسٹول الحمرا ہالز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹول میں تین روز تک مختلف ثقافتی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ میلہ میں تین روز تک کتاب میلہ بھی لگایا جا ئیگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ہر سال کی طرح ہزاروں لوگ اس فیسٹول میں شریک ہونگے۔

ادھر اتوار کے روز منعقد کیے گئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جالب میلہ 2فروری کی بجائے 9فروری2025کو کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں جالب میلہ کے انعقاد کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور 26جنوری کو اگلا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts