خبریں/تبصرے

روس نے یوکرین میں ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا: اقوام متحدہ

لاہور (جدوجہد پورٹ) یوکرین میں روسی فوجوں کی جانب سے عصمت دری کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی رپورٹوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں روسی فوجیوں کی طرف سے جنسی تشدد اور عصمت دری کی رپورٹوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہوس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بات کرتے ہوئے نوجوان خواتین کی انسانی اور جنسی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے بھی خبردار کیا۔

یہ بات اس وقت کی گئی ہے جب انسانی حقوق کی کارکن کیترینہ نے گواہی دی کہ ان کی تنظیم نے روسی فوجیوں کی طرف سے 12 خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کے 9 واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ان میں سے بہت سے معاملات کو شاید ہی، یا کبھی بھی ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ پہلے ہی روسی حملہ آوروں کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری آوازیں سنیں کہ اب یوکرین میں روسی حملہ آوروں کے ذریعے تشدد اور عصمت دری کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts