لاہور (جدوجہد رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی والدہ نے افغان طالبان کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ”میں آج لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے یہ کہتی ہوں کہ جیسے لڑکوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے بالکل اسی طرح لڑکیوں کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ تعلیم روشنی ہے، تعلیم دانشمندی ہے، تعلیم خوشی ہے۔ یہ روشنیاں اور یہ خوشیاں لڑکیوں سے مت چھین لیں۔ میں خود ناخواندہ ہوں، اس لئے مجھے زیادہ محسوس ہو رہا ہے کہ تعلیم کتنی ضروری ہے۔ میں افغان طالبان سے التجا کرتی ہوں کہ لڑکیوں کے سکولوں کو کھلنے دیں اور لڑکیوں کو سکول جانے دیں، شکریہ۔“