خبریں/تبصرے

امریکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 5 ارب ڈالر کے میزائل بیچے گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ خلیجی ملکوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 5 ارب ڈالر کے میزائل فروخت کرے گا۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 5 ارب ڈالر کے میزائلوں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ ان دونوں ملکوں پر یمن میں جنگی جرائم کا الزام ہے۔

اس معاہدہ کے تحت سعودی عرب 3 ارب ڈالر میں ریتھیون کے بنائے گئے 300 پیٹریاٹ میزائل خریدے گا اور یو اے ای لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ تقریباً 100 اینٹی بیلسٹک تھاڈ میزائل خریدے گا۔

ہتھیاروں کی فروخت پر اتفاق بائیڈن کے سعودی عرب کے متنازعہ دورے کے چند ہفتوں بعد ہوا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts