خبریں/تبصرے

سعودی خاتون کو عورتوں کے حقوق بارے ٹویٹ پر 34 سال قید

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سعودی عرب میں عورتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی سیاسی کارکن سلمیٰ الشہاب کو 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق، سعودی عرب میں خواتین حقوق کے لئے کام کرنے والے کسی کارکن کو ملنے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی سز اہے۔

الشہاب نے اپنے ٹویٹس میں سعودی خواتین کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی پر ٹویٹ کئے تھے جن پر انہیں ابتدائی طور پر 6 سال قید کی سزا ہوئی لیکن بعد ازاں اپیل کورٹ میں ان کی سزا بڑھا کر 34 سال کر دی گئی۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سعودی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دور میں جبر مزید بڑھ گیا ہے اور کسی بھی قسم کے اختلاف رائے کو سختی سے دبایا جا رہا ہے۔ سزا کاٹنے کے بعد الشہاب مزید 34 سال تک ملک نہیں چھوڑ سکتیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts