سٹاک ہولم (فاروق سلہریا) یورپ کے بعض حصے تاریخ کی بد ترین خشک سالی کا شکار ہیں۔ اس کی ایک مثال جرمنی کا دریائے رائن ہے جس میں پانی کی سطح اس قدر کم ہو گئی ہے کہ بحری جہاز چلانا مشک ہو گیا ہے جس کی وجہ سے یورپ کے اس مصروف ترین آبی راستے پر ٹریفک 30 فیصد کم ہو گئی ہے۔
’سویڈش ریڈیو‘کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی کی کئی صنعتیں اس کم ٹریفک کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں بالخصوص کیمیکل اور کوئلے کی صنعت متاثر ہوئی ہے۔ اگر یہ خشک سالی جاری رہی تو جرمن معیشت کو تقریباً 1.7 ارب یورو کا ماہانہ نقصان ہو گا۔