فن و ثقافت

یوم عالمی تھیٹر

ٹونی عثمان

تھیٹرکسی نہ کسی شکل میں بنی نوع انسان کے بعد سے موجود ہے۔ تاریخ دانوں کے مطابق ڈراما پرفارمنس کا آغاز شمالی افریقہ سے ہوا اور قدیم مصر میں نیل کے کنارے اسٹیج ڈرامے پیش کئے جاتے تھے۔ مغربی تھیٹر کا آغاز قدیم یُونان سے ہوا اور اب اس کا شمار دُنیاکے قدیم ترین آرٹ میں ہوتاہے اور اسے ثقافت کا منفرد حصہ سمجھاجاتاہے۔

ہر سال 27 مارچ عالمی تھیٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس کاآغاز 1962ء میں انٹرنیشنل تھیٹر انسٹیٹیوٹ نے کیاتھا۔ بین الاقوامی تھیٹربرداری اس دن کومنانے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل تھیٹر انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ایک نمایاں شخصیت کوتھیٹر اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر اپنے تاثرات شیئر کرنے کیلئے دعوت دی جاتی ہے، جسے ”عالمی تھیٹرڈے پیغام“ کے نام سے جانا جاتاہے۔ اس پیغام کوپچاس سے زائد زبانوں میں ترجمہ کر کے دنیا بھر میں پھیلایا جاتا ہے۔ 2020ء میں پیغام تحریر کرنے کا اعزاز پاکستان کے معروف ترقی پسندڈرامہ نگار اور اجوکاتھیٹر کے سربراہ شاہد ندیم کو دیا گیا تھا۔ اس برس یہ اعزاز مصر کی معروف اداکارہ سمی ہایوب کو دیا گیا ہے۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں کام کرنے کے علاوہ 170 اسٹیج ڈراموں میں کام کر چُکی ہیں۔

Toni Usman
+ posts

ٹونی عثمان اداکار، ہدایت کار اور ڈرامہ نویس ہیں۔ ’جدوجہد‘ کے پرانے ساتھی ہیں اور’مزدور جدوجہد‘ کے ادارتی بورڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔