خبریں/تبصرے

ہراسانی کیخلاف احتجاج کرنیوالے بھارتی پہلوان فسادات کے الزام میں گرفتار

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سمیت کئی سرکردہ بھارتی پہلوانوں پر گرفتاری کے بعد نئی دہلی پولیس نے فسادات اور بدنظمی کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا ہے۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق یہ پہلوان وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر پارلیمنٹ کی جانب احتجاجی مارچ کر رہے تھے، جس دوران انہیں گرفتار کیا گیا۔ پہلوانوں اور ان کے حامیوں کو اتوار کے روزپارلیمنٹ کیس امنے جھڑپوں کے بعدگرفتار کیا گیا۔ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات پراپنے فیڈریشن چیف کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔

پولیس نے اتوار کو دیر گئے کچھ مظاہرین کو رہا کر دیا لیکن تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت دوسروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں فسادات سے لیکر کارسرکار میں رکاوٹ پیدا کرنے، حملہ اور مجرمانہ طاقت کے استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ پہلوان حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبرپارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے خلاف دارالحکومت میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts