خبریں/تبصرے

اقرباء پروری: ناروے کی وزیرثقافت کا استعفیٰ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جمعہ کی صبح عجلت میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں ناروے کی ثقافت اور مساوات کی وزیر آنیتے تھریتیبیرگستیُوین نے اعلان کیا کہ وہ وزیر کے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے متعدد ذاتی دوستوں کو اچھی تنخواہ والے عہدوں پر مقرر کر کے Eligibility rules کی خلاف ورزی کی ہے۔

ناروے میں ان رُولز کو مقدس مانا جاتاہے اور ان کی خلاف ورزی کو بھروسہ توڑنے اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف سمجھاجاتا ہے۔

سبکدوش ہونے والی وزیر نے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہیں اور انہیں بہت افسوس ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو اور حکومت کو اس صورتحال میں ڈالا ہے۔

پریس کانفرنس میں جب وہ اپنی غلطیوں کی مکمل ذمہ داری لے رہی تھیں، ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ رو پڑیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts