خبریں/تبصرے

پنجاب: جج اور افسران سالانہ 4.4 ارب روپے کے الاؤنس لیتے ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پنجاب حکومت عدالت العالیہ اور ماتحت عدلیہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ آفس، گورنر ہاؤس اور سول سیکرٹریٹ کے افسران کو بجلی یوٹیلیٹی الاؤنس کی مد میں سالانہ 4.4 ارب روپے ادا کر رہی ہے۔

’ڈان‘ کے مطابق پنجاب حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ صرف اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ ہی پنجاب حکومت پر 3.1 ارب روپے کا بوجھ ڈال رہی ہے۔

جج کے لئے بجلی کے یوٹیلیٹی الاؤنس کی وضاحت کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی جج کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل آتا ہے تو وہ آدھا بل ادا کرے گا، اور باقی رقم بجلی کے یوٹیلیٹی الاؤنس کے تحت ایڈجسٹ کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کو بالترتیب 80 ملین روپے اور 33.3 ملین روپے کا بجلی کا یوٹیلٹی الاؤنس مل رہا ہے۔ باقی 1.1 ارب روپے کا الاؤنس پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین استعمال کر رہے ہیں۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ نے ججوں کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے 3.3 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی مانگ لی ہے۔ پنجاب حکومت نے ابھی تک سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts