خبریں/تبصرے

یوکرین اور روس کے سوشلسٹ جنگ کے خلاف

لاہور (جدوجہد رپورٹ) یوکرین اور روس کے بائیں بازو نے یوکرین پر روسی جارحیت کی مخالفت کی ہے اور دنیا بھر کے محنت کشوں اور بائیں بازو سے جنگ کے خلاف عالمی یکجہتی کے اپیل کی ہے۔

تاہم ’کمیونسٹ پارٹی آف رشین فیڈریشن‘ کی جانب سے ڈونباس کی ریاستوں کی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے روسی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے نیٹو اتحاد کی سامراجی پالیسیوں اور یوکرینی حکومت کی پالیسیوں پر تو تنقید کی جا رہی ہے۔ تاہم اسی لمحے روسی ریاست کی جارحیت اور عوام دشمن پالیسیوں کا تذکرہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف یوکرین کے سوشلسٹ گروپوں کے علاوہ روس میں موجود فورتھ انٹرنیشنل، انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ سمیت دیگر بائیں بازو کے عالمی رجحانات سے منسلک بائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے روسی جارحیت کی مذمت کی جا رہی ہے، جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر جنگ مخالف محنت کش طبقے کی یکجہتی کی اپیل کی جا رہی ہے۔

ان سوشلسٹوں کی جانب سے مغربی سامراج کی پالیسیوں اور یوکرینی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور محنت کش طبقے کی عالمی یکجہتی کی بنیاد پر سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کو تیز تر کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

یوکرینی سوشلسٹوں نے پیغام دیا ہے کہ ’یہ آزادی، زندگی اور آزاد مستقبل کے لیے مل کر لڑنے کا وقت ہے! یکجہتی کی جیت ہو گی!‘

Roznama Jeddojehad
+ posts