لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صحافی سٹیون بٹلر کو سولہ اکتوبر کی رات لاہور کے علامہ اقبال ائر پورٹ سے زبردستی واپس امریکہ بھیج دیا گیا۔ سٹیون بٹلر ”عاصمہ جہانگیر کانفرنس: اے روڈ میپ فار ہیومن رائٹس اِن پاکستان “ میں شرکت کے لئے پاکستان آ ئے تھے۔ یہ کانفرنس آج لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔
سٹیون بٹلر ”کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس“(سی پی جے) میں ایشیا پروگرام کوآرڈینیٹر ہیں۔ انہیں لاہور ائر پرٹ پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ ان کا نام اُس فہرست میں شامل ہے جو وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور اس فہرست میں شامل افراد پاکستان داخل نہیں ہو سکتے۔ حکام نے انہیں دوحہ جانے والی پرواز پر ائر پورٹ سے ہی واپس بھیج دیا۔
واضح رہے سی جے پی پاکستان میں آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان پر تنقید کرتی رہی ہے۔ سی پی جے نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔