لاہور (روزنامہ جدوجہد) آج لاہور میں ملک بھر سے عوام کی نمائندہ تنظیموں کے اجتماع میں ایک نئی کمیٹی’عوامی ایکشن کمیٹی‘کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں 30 سے زائد ٹریڈ یونینز، نوجوانوں، عورتوں اور طلبہ کی تنظیموں نے شرکت کی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے قیام کے موقع پہ طے کیا گیا کہ اس پلیٹ فارم سے نجکاری، بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جون میں پیش ہونے والے عوام دشمن بجٹ کے مقابلے میں ایک عوامی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کو عوام میں مقبول کرنے کیلئے ملک بھر میں عوامی جلسے اور مظاہرے کیے جائیں گے۔
یہ طے کیا گیا کہ لاہور میں 5 اپریل کو ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ہزاروں نوجوان اور محنت کش شرکت کریں گے۔ اس کے فوری بعد کراچی میں بھی ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
آج اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے 25 ممبران کا انتخاب کیا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کی دوسرے صوبوں میں تشکیل کیلئے اسی قسم کے اجتماعات متعلقہ صوبوں میں منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میں شریک ہونے والی تنظیموں میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ، حقوقِ خلق مومنٹ، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو، پروگریسو لیبر فیڈریشن، آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن، پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن، متحدہ لیبر فیڈریشن، محنت کش لیبر فیڈریشن خیبرپختونخواہ، پاکستان بھٹہ مزدور یونین، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سی اے ڈی ٹی ایم، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، پنجاب یونین آف جرنلسٹس، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، بار کونسل فیروز والا، کرافٹر فاؤنڈیشن، عورت مارچ گروپ، ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ اور بیروزگار نوجوان تحریک شامل تھیں۔
اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں ناصر زیدی، ناصر منصور، زبیر رحمان، عمر شاہد، راجہ اشرف، ناصر اقبال، فاروق طارق، محمد شبیر، راجہ اشرف، ڈاکٹرعمار علی جان، حیدر علی بٹ، زاہد علی، الطاف حسین بلوچ، محمد اکبر، روبینہ جمیل، ابرار اللہ، نیاز خان، حسن محمد رانا، اصغر قاضی، فائیضہ رانا، سائرہ منٹو، چوہدری خوشی محمد کھوکھر، سید صلاح الدین ایوبی، محسن ابدالی، علی بہرام گادھی، سائمہ ضیا، اصغر خان، اویس قرنی، محمد الیاس، شمائلہ خان، ڈاکٹر عالیہ حیدر، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر احسان، قمر بھٹی، سلمان سکندر، حسنین جمیل فریدی اور دیگر شامل تھے۔