خبریں/تبصرے

’چھوٹی سی دنیا‘ کے بڑے لکھاری کا انتقال

اسلم ملک

’چھوٹی سی دنیا‘ کے بڑے لکھاری عبدالقادر جونیجو 30 مارچ کو جام شورو میں انتقال کر گئے۔ وہ 13 ستمبر 1945ء کو تھرپارکر کے ایک گاؤں جینہن میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے افسانوں کے مجموعے’ویند ڑوہی لہند ڑسج اور واٹوں ’اور ’راتیوں ائیں رول‘ کے نام سے جبکہ خاکوں کا مجموعہ’شکلیوں‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔

انہوں نے دوسری زبانوں کے کچھ ادب پاروں کو بھی سندھی زبان میں منتقل کیا۔ ایک انگریزی ناول’دی ڈیڈ ریور‘ بھی تحریر کیا تاہم ان کی شہرت کا باعث ان کے لکھے ہوئے سندھی ٹی وی ڈرامے ہیں جو اردو میں پیش کیے گئے تو ملک بھر میں مقبول ہوئے۔ ان ٹیلی ڈراموں میں دیواریں، چھوٹی سی دنیا اور تھوڑی خوشی تھوڑا غم شامل ہیں۔

وہ ڈیپارٹمنٹ آف سندھیالوجی اور سندھی لینگویج اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

Aslam Malik
+ posts

اسلم ملک روزنامہ جنگ کے سینئر سب ایڈیٹر ہیں۔ وہ ستر کی دہائی سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔