ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمر پوتن جیسے بعض عالمی رہنما یہ کہتے چلے آئے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی انسانی اقدامات کی بجائے ایک فطری عمل کا نتیجہ ہے۔
خبریں/تبصرے
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مرکزی کنونشن 9 اکتوبر کو مظفر آباد میں منعقد کرنے کا اعلان
ہم جے کے این ایس ایف کی اس میراث کو نئی نسل میں منتقل کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور اس خطے سے ہر طرح کے استحصال اور محرومی کے خاتمے اور ایک طبقات سے پاک منصفانہ معاشرے کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔
تذویراتی گہرائی یا تذویراتی کھائی
کبھی کبھی تو لگتا ہے تذویراتی گہرائی بھی ایک ایسا ہی خنجر ہے جسے طالبان نے ڈیورنڈ لائن پر گاڑھ رکھا ہے اور وہ پاکستان کا شکار کر رہے ہیں۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ طالبان ان کا اثاثہ ہیں جن کی مدد سے وہ افغانستان کو اپنی تذویراتی گہرائی بنا لیں گے۔
’نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کا شغر‘: اسرائیل کی خاطر بحرین ایرانی ایٹمی معاہدے کیخلاف ہو گیا
متحدہ عرب امارات نے سب سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اگست 2020ء میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے گا، کچھ ہی عرصہ بعد بحرین نے بھی تعلقات قائم کر لئے تھے۔
بوتل کا پانی ماحول کیلئے 3500 گنا زیادہ نقصان دہ ہے
”ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ماحولیات اور صحت پر پڑنے والے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے نل کا پانی بوتل بند پانی سے بہتر آپشن ہے، کیونکہ بوتل بند پانی وسیع پیمانے پر اثرات پیدا کرتا ہے۔“
ٹوکیو اولمپکس کا انقلابی لمحہ:’وطن یا موت۔لو یو کیوبا‘
اولمپکس کے خاتمے پر عالمی سرمایہ دار میڈیا کہیں کسی کو یہ نہیں بتا رہا کہ کیوبا لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنا والا ملک ہے۔
لاہور: پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور ایشیائی عوام کی تحریک برائے قرضہ اور ترقی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
تقریب کا مقصد ایک طرف عوام میں ماحولیاتی آلودگی اور تغیرات بارے عوام کو آگاہی دینا تو دوسری طرف ٹوکیو اولمپکس کے موقع کی مناسبت سے ترقی یافتہ ممالک کو پیغام یا اپیل کرنا تھا کہ وہ ترقی پذیر ممالک اور خاص طور پر پاکستان میں ایسے تمام منصوبوں کو بالکل سپورٹ نہ کریں جو کہ ماحول دوست نہ ہوں۔
سنتھیا رچی کو پاکستان میں امریکہ سے بھی زیادہ آزادی اظہار حاصل ہے
اس کی پرانی مثال یہ ہے کہ جس طرح کے الزامات انہوں نے سویلین سیاستدانوں پر لگائے، امریکی سیاستدانوں پر اس طرح کے الزامات کے بعد امریکہ میں وہ یا تو جیل کاٹ رہی ہوتیں یا ہرجانے کی رقم جمع کر رہی ہوتیں۔
عمران خان ایسے میڈیا انٹرویوز سے گریز کریں گے جن سے امریکہ ناراض ہو
وزیراعظم پاکستان کے انٹرویو پر امریکی عہدیداروں کی ناگواری اور معید یوسف کی جانب سے ایسے انٹرویوز پر نظر ثانی کرنے کی یقین دہانی پر مبنی گفتگو کو اس خبر کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
متنازعہ ایم ایل اے کے مدرسے حکومتی تحویل میں لے لئے گئے تھے
مارچ 2019ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری تحویل میں لئے جانے والے 18 مدرسوں اور مساجد میں 2 کا تعلق ’تحریک غلبہ اسلام‘ سے بھی تھا، اس تنظیم کی سربراہی مظہر سعید شاہ المعروف عبداللہ شاہ مظہر کر رہے تھے اور یہ ’جہادی تنظیم‘ دیوبندی مکتبہ فکر کی خطرناک ’جہادی گروپ‘ جیش محمد سے اختلافات کے بعد بنائی گئی تھی۔