خبریں/تبصرے


لاہور: ریل مزدور اتحاد کے زیر اہتمام آئی ایم ایف کے بجٹ اور چھانٹیوں کے خلاف آج مظاہرے منعقد کئے جائیں گے

ریل مزدور اتحاد کی اپنے مطالبات کے لئے 13جون سے جاری تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں آج مورخہ 14جولائی بروز منگل پاکستان بھر میں ریلوے کے محنت کش احتجاج کریں گے۔ مرکزی پروگرام لاہور میں ہو گا۔ جہاں تمام یونینز ریلوے ہیڈ کواٹر پر بوقت 12:30 مظاہرہ اور دھرنا دیں گی۔